ہوم » نیوز » عالمی منظر

کم جونگ ان نے اپنی بیوی کے لئے بھی بنائے ہیں عجیب وغریب ضابطے

کم جونگ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کے لوگوں کے لئے الگ ضابطے بنائے۔ شمالی کوریا میں رہنے والے ہر شہری کو کم جونگ کے ضوابط پر عمل کرنا پڑتا ہے

  • Share this:
کم جونگ ان نے اپنی بیوی کے لئے بھی بنائے ہیں عجیب وغریب ضابطے
کم جونگ ان اپنی اہلیہ ری سول جو کے ساتھ

شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ ان کو سختی کے لئے جانا جاتا ہے۔ کم جونگ کی پیدائش 8 جنوری 1983 کو پیانگانگ، شمالی کوریا میں ہوئی تھی۔ کم جونگ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کے لوگوں کے لئے الگ ضابطے بنائے۔ شمالی کوریا میں رہنے والے ہر شہری کو کم جونگ کے ضوابط پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ عام شہریوں کے ساتھ کم جونگ نے اپنی بیوی ری سول جو کے لئے بھی الگ ضابطے بنائے ہیں جن پر ان کی بیوی کو عمل کرنا پڑتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کم جونگ ان نے اپنی اہلیہ کے لئے کیا کیا ضابطے بنائے ہیں۔


خیال کیا جاتا ہے کہ کم جونگ ان جو بھی فیصلے لیتے ہیں اس سے ملک کا مفاد وابستہ ہوتا ہے۔ ری سول جو کو اپنے شوہر کے ترقی پسند اور جدید پہلو کی نمائندگی کرنے والا مانا جاتا ہے، اس لئے انہیں نئے لباس پہننا ضروری ہے۔


بھارت جیسے ملکوں میں خواتین کو شادی کے بعد شوہر کا سرنیم اپنانے کی روایت ہے، لیکن شمالی کوریائی آمر کم جونگ کی بیوی کو شادی کے بعد اپنا پورا نام ہی بدلنا پڑا۔ کم جونگ نے بیوی کو ری سول جو نام دیا تھا۔


سول جو کو اپنے خاندان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ کم جونگ نے شادی کے بعد ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ ان کی بیوی شادی کے بعد کبھی بھی اپنے کنبہ کے ارکان سے نہیں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسمان کے بیچ میں طیارہ کا بدل گیا نمبر ، 20 گاڑیوں کے درمیان سفر ، سنگاپور میں کم جونگ نے کچھ یوں رکھا قدم

شمالی کوریا کی خاتون اول ہر وقت پبلک اپیرینس نہیں دے سکتیں، صرف اسپیشل اپیرینس کی ہی اجازت ہے۔ خاتون اول اور ان کے بچوں کو خفیہ زندگی ہی جینا ہوتا ہے۔

ری سول جو کو ہائی سیکورٹی کے درمیان رکھا جاتا ہے اور ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھی جاتی ہے۔ سیکورٹی کے دوران اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ کسی سے بات چیت نہ کریں۔ ری سول جو کو شادی کے فورا بعد بچے کو جنم دینے کو کہا گیا۔ اسی کے ساتھ یہ بھی دباو بنایا گیا کہ وہ بیٹے کو ہی جنم دیں جس سے کہ ان کی نسل آگے بڑھ سکے۔
First published: Jan 09, 2019 11:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading