ہوم » نیوز » عالمی منظر

دیر رات اکیلے گھر میں پورن فلم دیکھنا لڑکے کو پڑا بھاری، تاناشاہ کِم جونگ ان نے گھر والوں سمیت نکالا ملک سے باہر

دیر رات پورن ویڈیوز دیکھنے والے ایک نوجوان کو اس کے گھر سے پکڑا گیا۔ یہ لڑکا پورن ویڈیوز دیکھ رہا تھا جب اس کے والدین وہاں موجود نہیں تھے۔

  • Share this:
دیر رات اکیلے گھر میں پورن فلم دیکھنا لڑکے کو پڑا بھاری، تاناشاہ کِم جونگ ان نے گھر والوں سمیت نکالا ملک سے باہر
دیر رات پورن ویڈیوز دیکھنے والے ایک نوجوان کو اس کے گھر سے پکڑا گیا۔ یہ لڑکا پورن ویڈیوز دیکھ رہا تھا جب اس کے والدین وہاں موجود نہیں تھے۔

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ ان (Kim Jong Un) نے پورن فلموں (Pornographic Film) کے خلاف اپنی جنگ تیز کردی ہے۔ سنکی تاناشاہ کِم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نوجوان کے پورے کنبے کو پورن فلم (Porn film) دیکھنے پر ملک سے نکال دیا ہے۔ ریڈیو فری ایشیاء نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ کم جونگ ان نے گزشتہ سال پورن فلموں کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ شمالی کوریا کی حکمران کارکن جماعت ہائی اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے پورن فلم دیکھنے کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔


شمالی کوریا نظر رکھنے والی ویب سائٹ این کے نیوز کے مطابق کم جونگ ان نے فحش فلم دیکھنے والوں کو سزا دینے کا حکم دیا ہے جو دوسروں کے لئے سبق آمیز ہو۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ اس حکم کے تحت شمالی پیانگ یانگ صوبے میں دیر رات پورن ویڈیوز دیکھنے والے ایک نوجوان کو اس کے گھر سے پکڑا گیا۔ یہ لڑکا پورن ویڈیوز دیکھ رہا تھا جب اس کے والدین وہاں موجود نہیں تھے۔ اسی دوران کم جونگ ان کا خصوصی دستہ وہاں پہنچا۔ لوگوں کو گمراہی سے روکنے کے لئے یہ دستہ تشکیل دیا گیا ہے۔ نوعمر اور اس کے والدین کو سزا کے طور پر اب شمالی کوریا کے ایک دور دراز علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی میں اور تیزی ہونے جا رہی ہے کیونکہ ابھی تک یہ قانون مکمل طور پر نافذ نہیں ہوا ہے۔


لڑکا پورن ویڈیوز دیکھ رہا تھا جب اس کے والدین وہاں موجود نہیں تھے۔ اسی دوران کم جونگ ان کا خصوصی دستہ وہاں پہنچا۔ لوگوں کو گمراہی سے روکنے کے لئے یہ دستہ تشکیل دیا گیا ہے۔
مہاراشٹرا کے ناگپور میں ایک شخص کی 5 ویں بیوی نے اس کے گلے کو چاقو سے بے دردی سے کاٹ کر قتل کردیا۔ اس خاتون نے اپنے شوہر کا فلمی انداز میں قتل کیا۔ ناگپور میں دو دن پہلے پولیس کو ایک قتل کو حل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


ذرائع نے کہا کہ غیر سوشلسٹ خیالات ٹیومر کی طرح ہیںجو اتحاد میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔ شمالی کوریا نے فحش فلموں پر لگام لگانے کے لئے ایک بیحد سخت قانون نافذ کیا ہے۔ اس کے تحت ایسے مجرموں کو سزا کے طور پر 5 سے 15 سال تک سزا کے طور پر جبرکرایا جاسکتا ہے۔ صرف یہی نہیں ایسے مواد کا Import کرنے والے لوگوں کو لیبرکیمپ میں عمر قید سے لیکر موت کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بچے کے اسکول پرنسپل کو بھی جبرا کام کے لئے لیبر کیمپ بھیج دیا گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 23, 2021 10:55 AM IST