ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہاتھوں میں ہاتھ لیکر کم جونگ اون اور مون جے ان کی بات

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے اعلی رہنماؤں نے ایک دہائی کے بعد آج پہلی بار ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بات چیت کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 27, 2018 02:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہاتھوں میں ہاتھ لیکر کم جونگ اون اور مون جے ان کی بات
فائل فوٹو

سیول۔شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے اعلی رہنماؤں نے ایک دہائی کے بعد آج پہلی بار ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بات چیت کی ہے۔گزشتہ سال تک شمالی کوریائی صدر کم جونگ اون اپنی میزائل ٹکنالوجی کے دم پر جنوبی کوریا اور پڑوسی ممالک کو خوفزدہ کر رہے تھے لیکن آج ان کا لہجہ اور انداز دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیاکہ ان میں اس طرح کی تبدیلی کیسےآگئی۔


یہ ڈرامائی ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ آنے والے ہفتوں میں، کم جونگ اون کی ملاقات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ہے ، جو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

دونوں کوریائی ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات پان مونجوم سرحدی گاؤں میں ہوئی ہے ، جہاں کوئی بھی آبادی نہیں ہے۔ اس میٹنگ سے پہلے کم جونگ نے کہا کہ ’’ہم ایسے ابتدائی لائن پر ہیں جہاں امن، خوشحالی اور بین الاقوامی تعلقات کی نئی تاریخ لکھی جائے گی‘‘۔

First published: Apr 27, 2018 02:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading