ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی کا انتقال

سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 13, 2016 03:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی کا انتقال
photo : alarabiya.net

ریاض : سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے ۔ سعودی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کی صبح نماز فجر کے وقت دارالحکومت الریاض میں شہزادہ ترکی کا انتقال ہوا ۔ان کی عمر 83 برس تھی۔مرحوم شہزادہ کی نماز جنازہ ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے علاوہ شاہی خاندان کی سرکردہ شخصیات ،اعلیٰ سرکاری عہدے دار اور دیگر زعماء شریک تھے۔شاہ سلمان اس موقع پر آبدیدہ نظر آئے اور انھوں نے اپنے بھائی کی تدفین کے تمام عمل میں شرکت کی ہے۔

شہزادہ ترکی 1934ء میں پیدا ہوئے تھے۔وہ 1968ء سے 1978ء تک سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے منصب پر فائز رہے تھے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آیندہ تین روز تک اپنے بھائی کی تعزیت کے لیے شاہی محل میں آنے والے افراد سے ملیں گے۔

First published: Nov 13, 2016 03:46 PM IST