ہوم » نیوز » عالمی منظر

جانیں ، کون ہیں وہ تین ہستیاں جنہیں ملا میڈیسن میں 2019 کا نوبل انعام ، اس دریافت کیلئے دیا گیا اعزاز

امریکی سائنس دانوں ولیم جی کیلن جونیئر اور گریگ ایل سیمنزا اور برطانونی سائنسداں پیٹر جے ریٹکلف نے مشترکہ طورپر میڈیسن میں 2019 کا نوبل انعام حاصل کیاہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 07, 2019 08:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جانیں ، کون ہیں وہ تین ہستیاں جنہیں ملا میڈیسن میں 2019 کا نوبل انعام ، اس دریافت کیلئے دیا گیا اعزاز
جانیں ، کون ہیں وہ تین ہستیاں جنہیں ملا میڈیسن میں 2019 کا نوبل انعام

امریکی سائنس دانوں ولیم جی کیلن جونیئر اور گریگ ایل سیمنزا اور برطانونی سائنسداں پیٹر جے ریٹکلف نے مشترکہ طورپر میڈیسن میں 2019 کا نوبل انعام حاصل کیاہے ۔ نوبل کمیٹی نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ اعزاز اس دریافت کے لیے دیا گیا ہے کہ خلیے آکسیجن کی دستیابی کو کیسے محسوس کرتے ہیں اور اسے اپنے موافق بناتے ہیں ۔ اس تحقیق سے خون کی کمی اور سرطان جیسی بیماریوں کے علاج کے نئے طریقے دریافت ہوسکیں گے ۔


نوبل انعام کمیٹی نے کہا کہ نوبل انعام یافتگان نے اس سال جو دریافتیں کی ہیں وہ فیزیولوجی کےلیے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں اور خون کی کمی ، سرطان اور بہت سی دیگر بیماریوں سے لڑنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرنے کی راہ ہموار کی ہے ۔ انعام کی رقم 913000 ڈالر ہے ۔


nobel prize, nobel prize in medicines, nobel prize 2019, nobel winner 2019, what is nobel prize, नोबेल पुरस्कार, चिकित्सा नोबेल पुरस्कार, नोबेल पुरस्कार 2019, नोबेल विजेता 2019, नोबेल पुरस्कार क्या है


گزشتہ سال یہ انعام مشترکہ طورپر ٹیکساس یونیورسٹی کے پروفیسر جیمس پی ایلیسن ا ورجاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے تاسوکو ہونجو کو ان دریافتوں کےلیے دیاگیاتھا ، جس کی وجہ سے سرطان کےعلاج کا نیا طریقہ وجود میں آیا ، جو ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے جسم کے دفاعی نظام کا استعمال کرتا ہے ۔

نوبل انعام 1901 سے ہرسال ان سائنس دانوں کو دیا جاتا ہے ، جنھوں نے انسانیت کی بھلائی کے لیے اہم دریافتیں کی ہیں ۔ ہرسال میڈیسن کے لیے سب سے پہلے ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔
First published: Oct 07, 2019 08:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading