ہوم » نیوز » عالمی منظر

پڑھئے کیا ہوا جب امریکی میزائل غلطی سے پہنچا کیوبا

واشنگٹن: امریکہ کی ایک غیر فعال هیلفائر میزائل جسے تربیتی مشق کے لئے یورپ بھیجا گیا تھا، 2014 میں غلطی سے کیوبا پہنچ گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 08, 2016 01:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پڑھئے کیا ہوا جب امریکی میزائل غلطی سے پہنچا کیوبا
واشنگٹن: امریکہ کی ایک غیر فعال هیلفائر میزائل جسے تربیتی مشق کے لئے یورپ بھیجا گیا تھا، 2014 میں غلطی سے کیوبا پہنچ گئی۔

واشنگٹن: امریکہ کی ایک غیر فعال هیلفائر میزائل جسے تربیتی مشق کے لئے یورپ بھیجا گیا تھا، 2014 میں غلطی سے کیوبا پہنچ گئی۔


اس واقعہ کو امریکی فوجی ٹیکنالوجی کے لئے بڑی غلطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ خبر وال سٹریٹ جنرل نے اس طرح کے معاملات سے منسلک افراد کے حوالے سے دی ہے۔


امریکی تفتیش کاریہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یورپ بھیجے جانے والے میزائل کے کیوبا پہنچنے کی غلطی کس طرح اور کہاں ہوئی۔ وہ کیوبا کی حکومت سے زمین سے آسمان تک مار کرنے والی اس میزائل کو واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


اس قسم کی میزائل کا علم رکھنے والوں نے کل بتایا کہ اس میزائل كو اکثر هیلی كاپٹر سے داغا جاتا ہے اور اس کا استعمال ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

First published: Jan 08, 2016 01:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading