உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کون تھیں کوئن ایلزابیتھ دوم، جنہوں نے آج دنیا کو کہا الوداع، جانئے 10 خاص باتیں

    کون تھیں کوئن ایلزابیتھ دوم، جنہوں نے آج دنیا کو کہا الوداع، جانئے 10 خاص باتیں  (AP)

    کون تھیں کوئن ایلزابیتھ دوم، جنہوں نے آج دنیا کو کہا الوداع، جانئے 10 خاص باتیں (AP)

    Queen Elizabeth Second Dies: برطانیہ کی کوئن ایلزابیتھ 2 کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ 96 سال کی تھیں ۔ ملکہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہی تھیں ۔ جمعرات کو ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiabritainbritain
    • Share this:
      لندن : برطانیہ کی کوئن ایلزابیتھ 2 کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ 96 سال کی تھیں ۔ ملکہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہی تھیں ۔ جمعرات کو ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ بکنگھم پیلیس نے بیان جاری کرکے بتایا کہ کوئن ایلزابیتھ اب اس دنیا میں نہیں رہیں ۔ اس کا باضابطہ اعلان دیر رات تقریبا گیارہ بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) کیا گیا ۔ پیلیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آج دوپہر میں ہی مہارانی کا بالمورال کیسل میں انتقال ہوا ۔ کوئن ایلزابیتھ دوم کی موت کے بعد ان کے بیٹے اور پرنس چارلس کو برطانیہ کا راجا اعلان کردیا گیا ہے ۔ غم کی اس گھڑی میں پورا شاہی کنبہ ایک ساتھ اسکاٹ لینڈ میں ہے ۔

      بتادیں کہ ملکہ ایلزابیتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کا پچھلے سال ہی انتقال ہوگیا تھا ۔ پرنس فلپ نے 9 اپریل 2021 کو 99 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا تھا ۔ پرنس فلپ بھی طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔
      کوئن ایلزابیتھ دوم 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئی تھیں ۔ تب ان کے دادا جارج پنچم کی حکومت ہوا کرتی تھی ۔ ان کے والد ایلبرٹ ، جو بعد میں جارج چھٹے کے طور پر جانے گئے، وہ جارج پنچم کے دوسرے بیٹھے تھے ۔
      کوئن ایلزابیتھ 2 کی ماں ایلزابیتھ ، یارک کی ڈچیز تھیں ۔ یہی بعد میں ایلزابیتھ کے نام سے جانی گئیں ۔ تبھی کوئن کو ایلزابیتھ دوم کے طور پر جانا گیا ۔
      ان کی بہن شہزادی ماگریٹ اور انہیں گھر پر ہی ماں اور ایک ٹیچر نے پڑھایا ۔ سال 1950 میں ان کی نینی کرافورڈ نے ایلزایبیتھ اور ان کی بہن پر دی لٹل پرنسیز نام کی بایوگرافی لکھی تھی ۔
      اس بایوگرافی میں کوئن ایلزابیتھ دوم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں گھوڑوں و پالتو جانوروں سے کافی لگاو رہا ۔ وہ کافی ڈسپلن والی ہونے کے ساتھ ہی ذمہ دار نیچر کی تھیں ۔
      برطانیہ کی کوئن ایلزایبتھ دوم اور پرنس فلپ یعنی ڈیوک آف ایڈنبرا کی شادی 20 نومبر 1947 کو ہوئی تھی ۔ ایلزابیتھ کے والد فلپ ان کے دور کے رشتہ دار تھے ۔ ایلزابیتھ کو تیرہ سال میں ہی ان سے عشق ہوگیا تھا ۔
      اس شاہی جوڑے کی شادی کے وقت ہندوستان اپنی آزادی کے جشن منانے کی تیاری کررہا تھا ۔ اس جوڑے کے پہلے بچے پرنس چارلس 1948 میں پیدا ہوئے ۔ اس کے بعد 1950 میں بکنگھم پیلیس میں شہزادی اینی کی پیدائش ہوئی ۔
      جب یہ جوڑا شادی کے تقریبا پانچ سال بعد 1952 میں کینا کے دورے پر تھا، ان کے اس دورے کے دوران چھ فروری 1952 کو بیمار چل رہے کنگ جارج چھٹے کی موت ہوگئی اور اس دن سب کچھ بدل گیا ۔ اس وقت شہزادی ایلزابیتھ صرف 25 سال کی تھیں۔ وہ دورہ سے ایک کوئن کے طور پر لوٹیں ۔
      دو جون 1953 کو ویسٹ منسٹر اے بی میں ان کی تاجپوشی کی گئی ۔ تب سے اب تک وہ برطانیہ کے 14 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرچکی تھیں ۔ حالانکہ پندرہویں وزیر اعظم لیز ٹرس کے ساتھ کام کرنے سے پہلے ہی وہ دنیا کو الوداع کہہ گئیں ۔
      اپنی حکمرانی کے دوران وہ بڑی بڑی مشکلات سے بھی نہیں گھبرائیں ۔ پی ایم مارگریٹ تھیچر سے ان کا کئی معاملات میں اتفاق نہیں ہوا، لیکن تب بھی انہوں نے حکومت چلائی ۔
      جب سال 1966 میں ساوتھ ویلس ایبرفن کول مائن میں لینڈسلائیڈ ہوا ، اس میں 100 سے زیادہ بچوں کی موت ہوگئی تھی ، تب انہوں نے وہاں کا دورہ ٹالا، لیکن انہیں اس کیلئے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اس حادثہ کے کچھ دنوں بعد وہاں پہنچیں ۔ نیز بہن شہزادی مارگریٹ کے طلاق شدہ سے شادی کرنے پر انہوں نے تقریبا ایک سال تک اس فیصلہ کو ملتوی رکھا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: