یوکرین کے شہر زاپوریزہیا میں زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب اپنی وردی پر روسی پرچم کے ساتھ ایک خدمتگار کھڑا ہے (تصویر: رائٹرز)
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے آج یعنی پیر کے روز کہا کہ وہ اس ہفتے پلانٹ کا معائنہ کرے گا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب یوکرین اور روس دونوں ایک دوسرے پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں۔ Zaporizhzhia Nuclear Plant
روسی حکومت کے ذرائع نے پیر کے روز بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین پر دباؤ ڈالے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ زاپوریژیا (Zaporizhzhia Nuclear Plant) پر فوجی کشیدگی کو کم کرے، ان ذرائع نے کیف پر الزام عائد کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کی جانب سے دورے سے قبل ہی یورپ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ زاپوریژیا یوکرین کے زیر انتظام ہے، جو کہ یوکرین کے پاور گرڈ سے منسلک ہے۔ روسی افواج نے یوکرین پر حملے کے دوران مارچ میں ہی اس پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا جسے ماسکو نے یوکرین میں اپنے ’خصوصی فوجی آپریشن‘ کا نام دیا ہے۔ روس اور یوکرین دونوں نے حالیہ ہفتوں میں زاپوریژیا پلانٹ پر گولہ باری کی تردید کی ہے، جبکہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر ایسا کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے آج یعنی پیر کے روز کہا کہ وہ اس ہفتے پلانٹ کا معائنہ کرے گا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب یوکرین اور روس دونوں ایک دوسرے پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بین الاقوامی برادری کو تشویش لاحق ہے اور یہ عالمی تشوش کا مرکز بن گیا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف سے صحافیوں کے ساتھ ایک کانفرنس میں جب یہ سوال کیا گیا کہ ماسکو پاور اسٹیشن کی صورتحال کو کم کرنے کے لیے کیا کرنا چاہے گا تو انھوں کہ ’’گولہ باری روکنے کے لیے یوکرین کی جانب سے دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا، جس کی وجہ سے فوجی تناؤ کو کم کیا جاسکتا ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک یوکرین پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ یورپی براعظم کو خطرے میں ڈالنا بند کردے۔ پیسکوف نے کہا کہ ماسکو آئندہ مشن کا خیر مقدم کرتا ہے اور وہ آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ روس پلانٹ میں غیر فوجی زون بنانے کے امکان کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے، جس کی امریکہ نے تاکید کی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔