ہوم » نیوز » عالمی منظر

کلبھوشن جادھو سے ملنے کیلئے اس کی ماں اور بیوی کو ویزا دے گا پاکستان ، 25 دسمبر کو ہوگی ملاقات

پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی اس کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 08, 2017 02:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کلبھوشن جادھو سے ملنے کیلئے اس کی ماں اور بیوی کو ویزا دے گا پاکستان ، 25 دسمبر کو ہوگی ملاقات
كلبھوشن جادھو: فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی اس کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے ۔یہ ملاقات 25 کو ہوگی ۔ اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں پاک دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کلبھوشن سے اس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی تاہم ہندوستان نے پاکستان سے درخواست کی کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ اس کی والدہ کو بھی ملنے کی اجازت دی جائے،جس درخواست کو پاکستان نے منظور کرلیا ہے اور کلبھوشن سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پاکستانی ترجمان کے مطابق اس فیصلہ سے ہندوستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہوسکتی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ملاقات میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی موجود رہنے کی اجازت دی گئی اور سب کو پوری سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

First published: Dec 08, 2017 02:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading