ہوم » نیوز » عالمی منظر

کویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابر الصباح ملک کے نئے امیر منتخب

کویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابرالصباح نے بدھ کو نئے حکمراں کی حیثیت سے آئینی حلف لیا۔ ولی عہد کا نیا امیر بننا منگل کو ہی طے ہو گیا تھا۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد حکومت نے منگل کو ہنگامی میٹنگ بلائی تھی جس میں نئے امیر کا نام طے کیا گیا۔

  • Share this:
کویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابر الصباح ملک کے نئے امیر منتخب
کوویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابر الصباح ملک کے نئے امیر منتخب

کویت۔ کویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابرالصباح نے بدھ کو نئے حکمراں کی حیثیت سے آئینی حلف لیا۔ ولی عہد کا نیا امیر بننا منگل کو ہی طے ہو گیا تھا۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد حکومت نے منگل کو ہنگامی میٹنگ بلائی تھی جس میں نئے امیر کا نام طے کیا گیا۔


کویتی قانون کے مطابق امیر کے انتقال کے بعد ان کے وارث خودبخود جانشین بن جاتے ہیں۔ نیشنل اسمبلی میں حلف لینے کے بعد نئے امیر کے اختیارات نافذ ہوتے ہیں۔ امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا امریکہ میں علاج ہو رہا تھا اور مقامی وقت کے مطابق انہوں نے نو بجے آخری سانس لی۔ انہوں نے سال 2006 سے کویت پر حکمرانی کی۔


مرحوم امیر نے بہت مختصر وقت کے لیے وزیراعظم کا عہدہ بھی سنبھالا اور کئی سالوں تک وہ وزیرخزانہ بھی رہے۔ بیمار ہونے کے بعد 18 جولائی کو انہیں کویت کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کے دو ٹیومر نکالے گئے اور بعد میں علاج کے لیے انہیں 23 جولائی کو امریکہ لے جایا گیا۔


کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے یو این اے نے خبر دی ہے کہ ان کی تدفین میں بڑی تعداد میں کویت کے لوگ اور بیرون ملکوں کے رہنما حصہ لیتے، لیکن کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ان کی تدفین میں بس رشتہ داروں کو ہی شریک ہونے کی اجازت ملی۔ بہر حال، مرحوم امیر کی یاد میں کویت میں بدھ سے 40 دن تک سوگ منایا جائے گا۔ شیخ الصباح اپنی زبردست پالیسی کے لئے جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر ہندستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔ ان میں سعودی عرب اور ایران بھی شامل ہیں۔

ستمبر 2014 میں اقوام متحدہ نے انسانی کاموں میں مسلسل کوششوں کے لیے امیر کو انسانی لیڈر کا خطاب بھی دیا تھا۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 01, 2020 10:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading