ہوم » نیوز » عالمی منظر

امیر کویت صباح الاحمد الصباح کا 91 سال کی عمر میں انتقال

امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کا آج 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 30, 2020 12:18 AM IST
  • Share this:
امیر کویت صباح الاحمد الصباح کا 91 سال کی عمر میں انتقال
امیر کویت صباح الاحمد الصباح کا 91 سال کی عمر میں انتقال

دوحہ: امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کا آج 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عرب نیوز اور الجزیرہ نیوز کی رپورٹوں کے مطابق امیر کویت صباح الاحمد الصباح کو جولائی میں علاج کے لیے امریکہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گيا تھا، جہاں علاج کے دوران بروز منگل ان کا انتقال ہوگیا۔ سال 1929 میں پیدا ہونے والے شیخ صباح الاحمد الصباح کو جدید کویت کی خارجہ پالیسی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1963 سے 2003 تک تقریبا 40 سال تک کویت کے وزير خارجہ کے بطور خدمات انجام دینے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تھا۔

اگست 2019 میں انہیں شدید طبی عارضہ لاحق ہوا اور انہیں طویل عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔ پھر جولائی 2020 میں انہیں فوری طبی علاج کے لیے امریکہ لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی۔ امیر کویت کی وفات کے بعد آئین کے مطابق ولی عہد نواف الاحمد الصباح ملک کے نئے امیر ہوں گے۔

امیر کویت کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب کویت عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کا سامنا کررہا ہے، جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے پار ہوچکی ہے۔ کویتی وزارت صحت کے مطابق 95 ہزار متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں، اور 605 افراد جاں بحق ہوئے ہيں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 30, 2020 12:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading