உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    3 رنگوں کے کتوں سے حاملہ ہوئی کالی ڈاگی، 15 سال کی کوشش کے بعد دیا انوکھے بچوں کو جنم

    3 رنگوں کے کتوں سے حاملہ ہوئی کالی ڈاگی، 15 سال کی کوشش کے بعد دیا انوکھے بچوں کو جنم

    3 رنگوں کے کتوں سے حاملہ ہوئی کالی ڈاگی، 15 سال کی کوشش کے بعد دیا انوکھے بچوں کو جنم

    62 سال کی ٹینا ڈیوس (Tina Davis) اور اس کے 63 سال کے شوہر مارٹن ڈیوس (Martin Davis) نے 15 سالوں کی کوشش کے بعد انوکھا کارنامہ انجام دیا۔ جوڑے نے تین رنگ کے کتوں کا ڈی این اے ملاکر ایک مادہ لیبرا ڈور کو حاملہ (labrador Unique Breeding Program) کیا۔ اس کے بعد جو بچے پیدا ہوئے، وہ فی الحال بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔

    • Share this:
      آج کے وقت میں سائنس نے کافی ترقی کرلی ہے۔ سائنسداں ہر طرح کے تجربے کرتے رہتے ہیں۔ اس میں کچھ کے نتیجے بے حد حیران کرنے والے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک کالے رنگ کی لیبرا ڈور سرخیوں میں ہے۔ اس کتے نے انوکھے استعمال کے بعد ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا۔ یہ بچے بے حد انوکھے ہیں۔ ان کا جنم 15 سال کے بعد ہوا ہے۔ ان کی ماں کا رنگ کالا ہے، جس کی میٹنگ ایسے کتے سے کروائی گئی، جس کے اندر تین رنگ کے کتوں کا ڈی این اے (Three Coloured Dog DNA) تھا۔ ایسے میں جب اس کتے نے بچوں کو جنم دیا تو یہ تین رنگ کے دکھائی دیئے۔

      بے حد کامپلیکس بریڈنگ پروگرام کے تحت زولا حاملہ ہوئی تھی۔ کالی رنگ کی زولا لیبراڈور ہے۔ اس نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا، جس میں تین رنگ کے بچے پیدا ہوئے۔ اس میں پیلے، چاکلیٹ اور کالے رنگ کے کتے شامل ہیں، جس بریڈنگ پروگرام کے تحت جولا حاملہ ہوئی، وہ 15 سال کا نتیجہ تھا۔ 4 سال کی زولا نے 10 بچے پیدا کئے، جس میں تین رنگ کے بچوں نے جنم لیا۔ ایسا کافی کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

      rare lebrador puppies born
      زولا نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا، جن کے تین الگ الگ رنگ تھے۔


       

       

       

       

       

      rare lebrador puppies born

      عام طور پر گولڈن رنگ کے لیبراڈور میں بھی کالے رنگ کا پُٹ مل جاتا ہے۔

      ٹینا اور مارٹن 2006 سے ہی کتوں کی ایسی بریڈنگ کروانا چاہتے تھے، جس میں الگ الگ رنگ کے بچے پیدا ہوں۔ زولا کو تین سال کے ڈائنا سے بریڈ کروایا گیا تھا۔ ڈائنا کے اندر تین رنگ کے کتوں کا جینس موجود تھا۔ ایک کتے میں تین رنگ کے کتوں کا جینس ڈالنے میں کافی محنت کرنی پڑی۔ امکانات بے حد کم تھے کہ کبھی ایسا ہوپائے گا کہ ایک ہی ڈاگ (کتے) سے تین رنگ کے بچے پیدا ہو پائیں گے، لیکن آخرکار زولا نے تجربے کو کامیاب کردیا۔ اس نے تین رنگ کے بچوں کو جنم دیا۔

      جوڑے نے بتایا کہ لیبراڈور میں ایسا تجربے کرنا بے حد مشکل تھا۔ اس بریڈ کے صحت مند بچے ہی بے حد مشکل سے پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے میں ان پر تجربے کرکے تین رنگ کے بچے پیدا کرنا مشکل تھا۔ اب آنے والے سالوں میں ٹینا نے پلان کیا ہے کہ زولاکے بچوں کو بھی کراس بریڈ کروایا جائے گا۔ اس میں پیلے رنگ کے لیبرا کو کالے یا چاکلیٹی ڈاگ سے کراس بریڈ کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ان دنوں کتوں کا بازار کافی چمک گیا ہے۔ کئی لوگ کتوں کو کراس بریڈ کرکے مہنگے دام پر بیچتے ہیں۔ اس سے کافی پیسے بناتے ہیں، لیکن اس جوڑے کا مقصد پیسے کمانا نہیں ہے۔ وہ صرف منفرد کتوں کو لوگوں کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: