ہوم » نیوز » عالمی منظر

لاہور یونیورسٹی میں لڑکی نے لڑکے کے سے کھلے عام کیا پیار کا اظہار تو students کو یونیورسٹی سے کیا برخاست

اس وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی یونیورسڑی کے کیمپس میں ایک لڑکے کو پرپوز کرتی (Girl Propose to Boy in College Campus) نظر آرہی ہے۔ جس وقت لڑکی ، لڑکے کو گھٹنے پر بیٹھ کر پرپوز کر رہی ہے اسی وقت وہاں پر موجود طلبا اس نظارے کو اپنے موبائل فون میں قید کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

  • Share this:
لاہور یونیورسٹی میں لڑکی نے لڑکے کے سے کھلے عام کیا پیار کا اظہار تو students کو یونیورسٹی  سے کیا برخاست
اس وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی یونیورسڑی کے کیمپس میں ایک لڑکے کو پرپوز کرتی (Girl Propose to Boy in College Campus) نظر آرہی ہے۔

پاکستان کی لاہور یونیورسٹی (University Of Lahore) کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی یونیورسڑی کے کیمپس میں ایک لڑکے کو پرپوز کرتی  (Girl Propose to Boy in College Campus) نظر آرہی ہے۔ جس وقت لڑکی ، لڑکے کو گھٹنے پر بیٹھ کر پرپوز کر رہی ہے اسی وقت وہاں پر موجود طلبا اس نظارے کو اپنے موبائل فون میں قید کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کے ذریعے پرپوز کئے جانے کے بعد لڑکا ہاں کہتا ہے جس کے بعد لڑکی کھڑی ہوتی ہے اور لڑکے کو گلے لگاتی ہے۔ پاس موجود درجنوں اسٹوڈینٹس شور مچا رہے ہوتے ہیں۔ یہ پورا نظارہ کسی بالی ووڈ فلم کے سین کی طرح لگ رہا ہے۔ وہیں لڑکی کی اس حرکت سے پاکستان میں ہنگامہ برپا پے اور یونیورسٹی اناتظامیہ دونوں طلبا پر بھڑک گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹ جاری کیا گیا ہے جس میں طلبا کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو۔۔۔




کیمپس میں انٹری پر لگی پابندی۔۔

لاہور یونیورسٹی کی خصوصی نظم و ضبط کمیٹی نے دونوں اسٹوڈینٹ کو  یونیورسٹی سے نکالنے اور کیمپس میں انٹری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ ڈسپلن کمیٹی کے اجلاس میں پتہ چلا کہ ان طلباء نے یونیورسٹی کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں طلباء کو بلایا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے  جس کے بعد انہیں برخاست کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ لاہور یونیورسٹی کے مطابق  دونوں طلباء نے یونیورسٹی کے قوانین کے ساتھ غلط رویہ  اور خلاف ورزی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر چھڑی  بحث

کیمپس میں اسٹوڈینٹس کے پرپوزل کے بعد انہیں برخاست کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک صحیح قدم ہے۔ تو وہیں کچھ لوگ اسے غلط بول رہے ہیں۔ ایک یوزر نے محبتیں فلم سے امیتابھ بچن کی تصویر پوست کرکے لکھا ہے، "لاہور یونیورسٹی کے پرنسپل، یہاں تھوڑی سی جانکاری کیلئے بتادیں کہ فلم میں امیتابھ بچن گرول کے پرنسپل ہیں جو پیار محبت کے خلاف ہیں"۔ جبکہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم مرحومہ بےنظیر بھٹو کی بیٹی بختاور نے یونیورسٹی کو بکواس بتایا ہے۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 21, 2021 07:45 PM IST