نیپال میں چٹانیں کھسکنے سے 30 افراد ہلاک

نیپال میں مشہور اناپورنا ٹریکنگ سرکٹ کے نزدیک موسلادھار بارش کے بعد چٹانیں کھسکنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے

Jul 30, 2015 10:00 PM IST | Updated on: Jul 30, 2015 10:02 PM IST
نیپال میں چٹانیں کھسکنے سے 30 افراد ہلاک

کٹھمنڈو :  نیپال میں مشہور اناپورنا ٹریکنگ سرکٹ کے نزدیک موسلادھار بارش کے بعد چٹانیں کھسکنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع آج وزارت داخلہ نے دی ہے۔وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ راجدھانی کٹھمنڈو سے 125کلومیٹر دور ریزارٹ نگر پوکھرا کے نزدیک کئی گاووں میں کل رات کے بعد چٹانیں کھسکنے کے واقعات ہوئے۔ لملی گاوں میں آدھے سے زیادہ مکان ملبہ میں دب گئے یا تباہ ہوگئے۔ 64 سالہ کسان کابی رام بیکے نے کہاکہ میں نے ایک بڑی آواز سنی۔ انہوں نے سوچا کہ یہ زلزلہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کھسکنے کی وجہ سے ان کی بیٹی اور پوتی کی موت ہوگئی ۔فوج اور پولیس کے جوان زبردست بارش سے گمشدہ ہوئے نو گاوں والوں کو تلاش کررہے ہے۔لملی گاوں سے 13لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ نیپال میں اس برس آئے تباہ کن زلزلہ کی وجہ سے حکومت کو مانسون کے دوران مزید زمین کھسکنے کے واقعات ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس تباہ کن زلزلہ میں نو ہزار سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

Loading...

Loading...