ہوم » نیوز » عالمی منظر

لاہور: ریلی میں بم دھماکے میں بال۔بال بچا حافظ سعید کا بیٹا طلحہ، را پر کیا شک ظاہر

ذرائع کے مطابق دھماکے میں طلحہ سعید بال۔بال بچ گیا ہے۔ پاکستان نے اس حملے کیلئے را پر شک ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ ہندستان نے اسے سرے طور پر خارج کر دیا ہے۔

  • Share this:
لاہور: ریلی میں بم دھماکے میں  بال۔بال بچا حافظ سعید کا بیٹا طلحہ، را پر کیا شک ظاہر
حافظ سعید ۔ فائل فوٹو

لاہور: دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے سرغنہ اور ممبئی بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کو نشانہ بناکر حملہ ہوا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق پاکستان کے لاہور میں ایک ریلی کے دوران بم دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں طلحہ سعید بال۔بال بچ گیا ہے۔ پاکستان نے اس حملے کیلئے را پر شک ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ ہندستان نے اسے سرے طور پر خارج کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طلحہ سعید محمد علی روڈ پر واقع جامع مسجد علی المرتضیٰ میں ایک میٹنگ کر رہا تھا۔ تبھی دھماکہ ہوا۔ اس کے فوراً بعد طلحہ کو وہاں سے نکال لیا گیا۔ دھماکے میں لشکر کے ایک حامی کے مارے جانے کی خبر ہے جبکہ 6 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

حالانکہ پاکستانی میڈیا نے پہلے اسے گیس سلینڈر میں دھماکہ بتایا تھا لیکن بعد میں اس کے بم دھماکے کی تصدیق ہوئی۔

First published: Dec 10, 2019 10:37 AM IST