اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لشکر لیڈر مکی نے جیل سے جاری کیا ویڈیو، القاعدہ و ISISکے ساتھ کسی طرح کے تعلقات سے کیا انکار

    لشکر لیڈر مکی نے جیل سے جاری کیا ویڈیو، القاعدہ و ISISکے ساتھ کسی طرح کے تعلقات سے کیا انکار

    لشکر لیڈر مکی نے جیل سے جاری کیا ویڈیو، القاعدہ و ISISکے ساتھ کسی طرح کے تعلقات سے کیا انکار

    مکی 2019 سے جیل میں بند ہے۔ جہاں وہ سعید اور کچھ دیگر لشکر اور جماعت الدعوۃ کےبڑے دہشت گردوں کے ساتھ دہشت گردوں کو مالی مدد پہنچانے کے کئی معاملوں میں سزا کاٹ رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Karachi
    • Share this:
      پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے نائب لیڈر عبدالرحمن مکی نے جمعرات کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مکی نے القاعدہ یا اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات سے انکار کیا ہے۔

      حالانکہ، ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کا بانی حافظ سعید کا بہنوئی مکی نے 11/26 کے حملے کا ذکر نہیں کیا، جس میں 166 لوگ مارے گئے تھے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی 1267 آئی ایس آئی ایل (داعش) اور القاعدہ ممنوعہ کمیٹی نے پیر کو 68 سالہ مکی کو نامزد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ہندوستان اور اس کے معاونین کے سالوں کی کوششوں کے بعد مکی کو جائیداد ضبط کرنے، سفری پابندی اور ہتھیار پابندی کے تحت لایا گیا ہے۔

      یو این کی دہشت گردوں کی فہرست میں غلط اطلاع کی بنیاد پر ڈالا گیا: مکی
      مکی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ مجھے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کا حق حکومت ہند کی جانب سے اقدار کے برعکس اور غلط اطلاع پر مبنی ہے۔ میں اسامہ بن لادن، ایمن الظواہری یا عبداللہ اعظم سے کبھی نہیں ملا، جیسا کہ کچھ پروپگنڈہ رپورٹوں میں الزام لگایا گیا ہے۔ وہ 2019 سے جیل میں ہے جہاں وہ سعید اور کچھ دیگر لشکر اور جماعت الدعوۃ کے اعلیٰ قائدین کے ساتھ دہشت گردی مالی معاملات میں کئی سزا کاٹ رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جہانگیرپوری کے مشتبہ افراد کے پیچھے پاک ہینڈلر کا تعلق؟ ’کچھ بڑا‘ کرنےکیلئے مسلسل کوشش

      یہ بھی پڑھیں:
      نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے استعفیٰ دے کر کیا حیران، کہا-اب نہیں بچی توانائی

      کشمیر کے تعلق سے حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں: مکی
      مکی 2019 سے جیل میں بند ہے۔ جہاں وہ سعید اور کچھ دیگر لشکر اور جماعت الدعوۃ کےبڑے دہشت گردوں کے ساتھ دہشت گردوں کو مالی مدد پہنچانے کے کئی معاملوں میں سزا کاٹ رہا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس کے خیالات اور کاموں کو پوری طرح سے برعکس مانتا ہے، جس میں وہ یقین کرتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: