ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان : طیارہ حادثہ کا آخری خوفناک لمحہ ، جب پائلٹ نے کہا : دونوں انجن کام نہیں کررہے

طیارہ حادثہ سے عین قبل پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کے درمیان بات چیت ریکارڈ کی گئی ہے ۔ فلائٹ ٹریکنگ کی ایک ویب سائٹ نے اس بات چیت کو ریکارڈ کیا ہے ۔

  • Share this:
پاکستان : طیارہ حادثہ کا آخری خوفناک لمحہ ، جب پائلٹ نے کہا : دونوں انجن کام نہیں کررہے
پاکستان : طیارہ حادثہ کا آخری خوفناک لمحہ ، جب پائلٹ نے کہا : دونوں انجن کام نہیں کررہے

پاکستان (Pakistan)  میں ایک بڑا طیارہ حادثہ (Plane Crash) پیش آیا ہے ۔ لاہور سے کراچی جارہے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنس ( پی آئی اے ) کا طیارہ رہائشی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ کراچی میں لینڈنگ سے عین قبل طیارہ میں تکنیکی خرابی آگئی ، جس کی وجہ سے طیارہ لینڈ نہیں کرسکا اور رہائشی علاقہ میں کریش کرگیا ۔


طیارہ حادثہ سے عین قبل پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کے درمیان بات چیت ریکارڈ کی گئی ہے ۔ فلائٹ ٹریکنگ کی ایک ویب سائٹ نے اس بات چیت کو ریکارڈ کیا ہے ۔ بات چیت میں طیارہ کا پائلٹ اپنے آخری پیغام میں کہہ رہا ہے کہ اس کے طیارہ کے دونوں انجنوں نے کام کرنے بند کردئے ہیں ۔ اس کے بعد آڈیو ٹوٹ جاتا ہے اور طیارہ کریش کرجاتا ہے ۔


اس بات چیت کو  liveatc.net نام کی ویب سائٹ نے ریکارڈ کیا ہے ۔ یہ ویب سائٹ پوری دنیا کی ایوی ایشن پر نظر رکھتی ہے ۔ پاکستان ائیرلائنس کی فلائٹ نمبر PK 8303 کا پائلٹ کہتے ہوئے سناجا جاتا ہے کہ اس کے طیارہ کے دونوں انجنوں نے کام کرنے بند کردئے ہیں ، جس کے بعد وہ  Mayday, Mayday کہنے لگتا ہے ۔ یہ پیغام ایمرجنسی کے حالات میں بین الاقوامی سطح پر پائلٹ کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے ۔


پاکستان کا ائیر ٹریفک کنٹرولر طیارہ کو گائیڈ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو مرتبہ لینڈنگ ناکام ہونے کے بعد طیارہ تیسری مرتبہ لینڈ کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ پائلٹ اور اے ٹی سی کے درمیان آخری گفتگو کچھ اس طرح تھی ۔

پائلٹ : PK 8303 اپروچ

اے ٹی سی : جی سر

پائلٹ : ہم لوگ بائیں مڑ رہے ہیں ۔

اے ٹی سی : کنفرمڈ

پائلٹ : ہم لوگ سیدھے جارہے ہیں ۔ ہمارے دونوں انجنوں نے کام کرنے بند کردئے ہیں ۔

اے ٹی سی : کنفرم ۔ آپ بیلی لینڈنگ کی کوشش کیجئے ۔

پائلٹ : ( آواز نہیں سنائی دیتی ) ۔

اے ٹی سی : 2 ، 5 رن وے ددستیاب ہیں ۔

پائلٹ : روجر

اے ٹی سی : پاکستان  8303 ، روجر سر ، دونوں رن وے لینڈ کیلئے تیار ہیں ۔

اس کے بعد رابطہ منقطع ہوجاتا ہے اور کچھ ہی دیر کے بعد طیارہ کراچی کے رہائشی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوکر گر جاتا ہے ۔ حادثہ میں کئی لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔

جہاں طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ، وہاں سے بھی دھنواں اٹھتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ طیارہ کا ملبہ سڑکوں پر بکھرا ہے ۔ نیوز ایجنسی رائٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے چشم دید نے بتایا کہ طیارہ پہلے ایک موبائل ٹاور سے ٹکرایا ، اس کے بعد گھروں کے اوپر گر گیا ۔ اس علاقہ کی دوری ائیر پورٹ سے کچھ ہی کلومیٹر ہے ۔
First published: May 22, 2020 08:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading