ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہند۔پاک کشیدگی: پاکستان نے رد کی سمجھوتہ ایکسپریس، تمام مسافر لاہور میں پھنسے

پاکستان نے جمعرات کو وہاں چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو رد کر دیا ہے جس کی وجہ سے اٹاری آنے والے مسافر لاہور میں ہی پھنس گئے ہیں۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔

  • Share this:

پاکستان نے جمعرات کو وہاں سے چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو رد کر دیا ہے جس کی وجہ سے اٹاری آنے والے مسافر لاہور میں ہی پھنس گئے ہیں۔ ڈان نیوز ٹی وی  نے ریلوے افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔

ہندستان سے چلنے والی سمجھوتہ ایکسریس بدھ کو نئی دہلی سے اپنے طے شدہ وقت پر چلی تھی لیکن وہ ابھی اٹاری بارڈر پر رکی ہوئی ہے کیونکہ پاکستان نے اپنی جانب سے اسے رد کر دیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان سے چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں لاہور میں صرف 16 مسافر سوار تھے۔ یہ تمام مسافر کراچی سے ٹرین میں چڑھے تھے جو کہ لاہور میں پھنس گئے ہیں۔

قابل غور ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندستا اور پاکستان میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ اس ھملے کے بعد ہندستان نے پاک مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں منگل کو ایئر اسٹرائک کی تھی  جس میں بھاری تعداد میں دہشت گرد، ٹرینر، کمانڈر اور جہادی مارے گئے تھے۔

First published: Feb 28, 2019 12:17 PM IST