بوکھلائے پاکستان نے اب روکی سمجھوتہ ایکسپریس، اپنے ڈرائیور۔گارڈ کو بھیجنے سے کیا انکار

جموں۔کشمیر میں آرٹیکل۔370 ہٹائے جانے کے بعد سے بڑھی کشیدگی کے درمیان اب خبر آرہی ہے کہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس پر روک لگادی ہے۔

Aug 08, 2019 03:49 PM IST | Updated on: Aug 08, 2019 04:11 PM IST
بوکھلائے پاکستان نے اب روکی سمجھوتہ ایکسپریس، اپنے ڈرائیور۔گارڈ کو بھیجنے سے کیا انکار

جموں۔کشمیر میں آرٹیکل۔370 ہٹائے جانے  کے بعد سے بڑھی کشیدگی کے درمیان اب خبر آرہی ہے کہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس پر روک لگا دی ہے۔ پاکستان نے اپنے ڈرائیور اورگارڈ کو اسٹیشن بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ ٹرین روکنے سے واگہہ ۔اٹاری بارڈر پر ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

اٹاری بین الاقوامی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ اروند کمار گپتا کے مطابق آج پاکستان سے سمجھوتہ ایکسپریس کو ہندستان آنا تھا لیکن اس دوران پاکستان نےعین وقت پر ٹرین روک دی ہے۔

پاکستان نے بیان جاری کیا ہے کہ ہندستانی ریل اپنے ڈرائیور اور کرو ممبر کو بھیج کر سمجھوتہ ایکسپریس لیکر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ریلوے نے سکیورٹی کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اروند کمار نے بتایا کہ اب ہندستانی ریل ڈرائیور اور گارڈ کو جن کے پاس ویزا ہے انہیں سمجھوتہ ایکسپریس کو لینے بھیجا جائے گا۔

Loading...