உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان حکومت کی تنقید کرنے کے جرم میں دہشت گرد حافظ سعید کا رشتہ دار گرفتار

    دہشت گرد حافظ سعید: فائل فوٹو

    دہشت گرد حافظ سعید: فائل فوٹو

    • Share this:
      ممبئی حملوں کے  ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے رشتہ دارکو بھڑکاؤ بیان اور پاکستان حکومت کی تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ جانکاری پولیس نے بدھ کو دی ہے۔

      پاکستان کے جیو نیوز نے وزیر داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کی جماعت کی سیاست اور بین الاقوامی معاملے دیکھنے والی برانچ کے سربراہ اور اس کی چیریٹی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے انتطامیہ عبدالرحمٰن مکی کو اس تنظیم کے خلاف کی جارہی کارروائی کے تحت گرفتار کیا گیا۔

      نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پنجاب پولیس نے کہا کہ مکی کوایک قانونا ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔  پاکستان حکومت جماعت  الدعوۃ کی طرح ایف آئی ایف پر مارچ کے مہینے میں پابندی لگا چکی ہے۔ جماعت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لشکر طیبہ کا مکھوٹا تنظیم ہے۔ یہ تنظیم ممبئی حملے کی ذمہ دار ہے جس میں 166 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔۔
      First published: