ہوم » نیوز » عالمی منظر

منی لانڈرنگ معاملہ: ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد شہباز شریف گرفتار

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر اور نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد پیر کو انھیں گرفتارکرلیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 28, 2020 07:34 PM IST
  • Share this:
منی لانڈرنگ معاملہ: ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد شہباز شریف گرفتار
ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف گرفتار

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر اور نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد پیر کو انھیں گرفتارکرلیا گیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے میں جاری جرح کے مد نظر شہباز کی گرفتاری سے قبل ضمانت کی مدت میں توسیع کر دی تھی اور ان کے وکیل کو جرح اگلی تاریخ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔


پاکستان نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد پیر کو انھیں گرفتارکرلیا گیا۔
پاکستان نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد پیر کو انھیں گرفتارکرلیا گیا۔


پی ایم ایل ۔ نواز کی اطلاعات کی سکریٹری مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی گرفتاری سیاسی سازش کے تحت کی گئی ہے اور حکومت انھیں نشانہ بنا رہی ہے اور ان کی گرفتاری سے پورے ملک کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔ شہباز کے قانونی صلاح کار اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاملے میں شنوائی کے دوران ان کی گرفتاری کو کسی بھی طریقے سے مناسب نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے اور اس سے قومی احتساب بیور کی بے ایمانی کا چاروں طرف پتہ لگ جاتا ہے۔

تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کی اورنج ٹرین پروجیکٹ میں 81 ارب اور ٹیکسی پروجیکٹ 40 کروڑ کی کل بچت ہے اور اس طرح شہباز کے پاس بچت کے بطور ایک کھرب روپیے ہیں۔ اخبار ڈان کے مطابق پی ایم ایل۔این نے کبھی کوئی نتخواہ نہیں لی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 28, 2020 07:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading