உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان : حافظ سعیداپنے خلاف درج مقدمات پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع : دیکھیں ویڈیو

    حافظ سعیداپنے خلاف درج مقدمات پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    حافظ سعیداپنے خلاف درج مقدمات پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع ہوا۔حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

    • Share this:
      جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع ہوا۔حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایاگیاہے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ 1 جولائی کو حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایااور مقدمہ درج کیاہے۔ حافظ سعید کے وکلاء نے کہا کہ حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وکلاء نے کورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیاکہ انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے مبنی نہیں ہے۔حافظ سعید ریاست کے خلاف اقدمات میں ہرگز ملوث نہیں ہے اورحافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔وکلاء نے حافظ سعید اور دیگر پر درج کی گئیں ایف آئی آرز کالعدم قراردینے کی درخواست کی۔

      واضح رہے کہ پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام پر جماعت الدعوة سمیت پانچ کالعدم تنظیموں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔محکمے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، تنظیموں میں دعوة الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ کے نام بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

      ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کےمطابق تمام ٹرسٹ کے نام پر رقوم اکٹھی کرنے کا الزام ہے، جس کا مبینہ مقصد دہشتگردی کو پروان چڑھانا بتایا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق، اِن تنظیموں اور اِنکے سربراہوں کے خلاف صوبہ پنجاب کے تین شہروں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان شامل ہیں۔وہیں مقدمات میں حافظ محمد سعید، عبدالرحمٰن مکی، امیر حمزہ، ملک ظفر اقبال، محمد یحییٰ عزیز، محمد نعیم، محسن بلال، عبدالرقیب، ڈاکٹر احمد داؤد، ڈاکٹر محمد ایوب، عبداللہ عبید، محمد علی اور عبدالغفار سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

      ان افراد پر ٹرسٹ کے نام پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔پاکستان کی یہ کاروائی اس وقت ہوئی ہےجب فائننشیل ایکشن ٹاکسک فورس کی میٹنگ میں پاکستان کو گرےلسٹ میں شامل رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔ساتھ ہی کہاگیاہے کہ اگر پاکستان نے ستمبر تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے تو اسے بلیک لسٹ کیاجائےگا۔گرے لسٹ میں شامل ہونے پاکستان کو دس ارب ڈالر کانقصان ہوچکاہے۔

      یادر رہے کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کو حکومت پنجاب نے اِن دنوں 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کررکھا ہے۔ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کو پہلی مرتبہ پاکستان کے اندر کسی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اِس سے قبل اُن کی تنظیموں پر پابندی لگتی رہی ہے۔لیکن کہایہ بھی جارہے کہ صرف مقدمے درج کرلینے سے کچھ نہیں ہوگا۔بلکہ اس شفافیت کے ساتھ اس کی جانچ بھی ہو
      First published: