ہوم » نیوز » عالمی منظر

لیبیا کی فوج نے سرت شہر میں داعش کو پسپا کردیا

لیبیائی فوج کے مطابق داعش کے جنگجووں کو شہر سے نکال دیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 22, 2016 05:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لیبیا کی فوج نے سرت شہر میں داعش کو پسپا کردیا
آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

طرابلس۔ لیبیائی فوج نے جنگجو تنظیم اسلامی مملکت (داعش) کے گڑھ سرت شہر میں آج انہیں پسپا کردیا اور شہر کی ایک بڑی مسجد پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ لیبیائی فوج کے مطابق داعش کے جنگجووں کو شہر سے نکال دیا گیا ہے۔ فوج نے شہر کی سب سے بڑی مسجد اور جنگجووں کی طرف سے چلائی جا رہی ایک جیل پر کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ دوسری طرف مصراتہ شہر میں لیبیا ئی فوج اوراسلامی مملکت کے جنگجووں کے درمیان ہوئے تصادم میں 9 جنگجو مارے گئے اور 85 دیگر زخمی ہو گئے۔


قابل ذکر ہے کہ داعش (اسلامی مملکت) کے جنگجووں کے خاتمے کیلئے لیبیائی فوج نے سرت شہر میں گزشتہ تین ماہ سے مہم چھیڑ رکھی ہے جس میں امریکی فوج بھی اس کی مدد کر رہی ہے۔ جمعرات کو سرت شہر میں امریکی فضائیہ نے 65 ہوائی حملے کئے تھے۔

First published: Aug 22, 2016 05:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading