ہوم » نیوز » عالمی منظر

لیبیا میں سمندر سے 85 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد

دوبئی: لیبیا کے مغرب میں واقع زوارہ شہر کے ساحل پر بحرروم کو پار کرتے ہوئے لقمہ اجل بننے والے 85 گزینوں کی لاشیں ملی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 03, 2016 03:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لیبیا میں سمندر سے 85 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد
دوبئی: لیبیا کے مغرب میں واقع زوارہ شہر کے ساحل پر بحرروم کو پار کرتے ہوئے لقمہ اجل بننے والے 85 گزینوں کی لاشیں ملی ہیں۔

دوبئی: لیبیا کے مغرب میں واقع زوارہ شہر کے ساحل پر بحرروم کو پار کرتے ہوئے لقمہ اجل بننے والے 85 گزینوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لیبیائی ہلال احمر سے وابستہ افسر الخمیض البوسفی نے آج بتایا ہےکہ راحت کارکن سمندری ساحل سے لاشوں کو نکال رہے ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ان افراد کی موت کن حالات میں ہوئی یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے چند روز سے خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں لوگوں کو بچانے کے لئے گشت نہیں کیا جارہا ہے۔ زوارہ میونسپل کونسل نے شہر میں مہاجرین کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کے لئے کام کرنے والے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کی بے حسی اور بے عملی کو ہدف تنقید بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اسی معاملہ میں لیبیا کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیمیں راحت پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں سے متعلق محکمہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ اسی سال اب تک 40 ہزار نے بحرروم کو یاد کرکے یوروپ میں پناہ لی ہے اس کوشش کے دوران کم ا ز کم 880 پناہ گزیں نے سمندر میں ڈوب کر جان بھی گنوائی ہے۔

First published: Jun 03, 2016 03:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading