உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لیبیا میں فوج اور آئی ایس انتہا پسندوں کے درمیان جنگ میں فوج کے آٹھ جوان ہلاک

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    سرتے۔ لیبیا کے سرتے شہر میں لیبیائی فوج اور اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں لیبیائی فوج کے آٹھ جوانوں کی موت ہوگئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      سرتے۔  لیبیا کے سرتے شہر میں لیبیائی فوج اور اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں لیبیائی فوج کے آٹھ جوانوں کی موت ہوگئی۔ سرکار ی ذرائع کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے گڑھ سمجھے جانے والے سرتے شہر میں انتہا پسندوں نے فوج پر گھات لگا کر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنانے میں لیبیائی فوج کے آٹھ جوان مارے گئے۔اس لڑائی میں ایک ڈچ فوٹوگرافر زیروئن اولمینس کی بھی موت ہوگئی۔


      لیبیائی فوج کے ایک ترجمان ردا عیسی نے کہا کہ سرتے شہر میں لیبیا پر گھات لگا کر حملہ کرنے آئے اسلامک اسٹیٹ کے انتہاپسندغالباً ریگستان کے راستے یہاں آئے ہوں گے۔

      First published: