உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لیبیائی فوج کے آئی ایس کے کیمپوں پر فضائی حملے

    اسلامک اسٹیٹ: فائل فوٹو، علامتی تصویر۔

    اسلامک اسٹیٹ: فائل فوٹو، علامتی تصویر۔

    لیبیا۔ لیبیائی فوج نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سابق گڑھ سرت کے جنوبی علاقے میں مشتبہ اسلامی دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      لیبیا۔ لیبیائی فوج نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سابق گڑھ سرت کے جنوبی علاقے میں مشتبہ اسلامی دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔ لیبیائی نیشنل آرمی میں ایئر فورس کے کمانڈر شیرف العوامی نے آج کہا کہ فوج نے فضائی حملے کرکے سرت کے جنوبی علاقے میں آئی ایس کے زیادہ تر علاقوں کو تباہ و برباد کردیا ہے۔


      مسٹر العوامی نے بتایا کہ جہاں فضائی حملے کئے گئے ہیں وہاں آئی ایس کے بڑے کیمپ تھے جن میں کافی مقدار میں پانی اور پیٹرول موجود تھا۔ امریکہ نے رواں برس سے جہادیوں کے کیمپوں پر تین قسم کے فضائی حملے کرنے شروع کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی ایس کو گزشتہ سال سرت سے باہرنکال دیا گیا تھا۔
      First published: