ہوم » نیوز » عالمی منظر

مصر : سزائے موت کے بعد اب سابق صدر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا

قاہرہ : ایک مصری عدالت نے سابق صدر محمد مُرسی کو قومی راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 19, 2016 12:32 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مصر : سزائے موت کے بعد اب سابق صدر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا
قاہرہ : ایک مصری عدالت نے سابق صدر محمد مُرسی کو قومی راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

قاہرہ : ایک مصری عدالت نے سابق صدر محمد مُرسی کو قومی راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ واضح رہے کہ ایک دوسرے مقدمے میں مرسی کو موت کی سزا کا بھی سامنا ہے۔ مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو آج یہاں ایک عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ قبل ازیں اسی مقدمے میں چھ افراد کو موت کی سزا بھی سنائی گئی۔ مرسی پر الزام تھا کہ انہوں نے حساس ملکی راز افشا کر کے غداری کا ارتکاب کیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سابق صدر کو عدالت نے سزا سنائی ہو۔ ان کو موت کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ مرسی کو 2011 میں عوامی ووٹوں کے ذریعے چنا گیا تھا۔ تاہم قدامت پسند نظریات کے حامل محمد مرسی کو فوج نے سن دو ہزار تیرہ میں اقتدار سے معزول کر دیا، جس کے بعد فوجی قیادت نے مرسی کے حامیوں اور دائیں بازو کی اسلامی جماعت اخوان المسلمون کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک اخوان کے کئی رہنماؤں کو سزائیں دی جا چکی ہیں اور جماعت کے کارکنان زیر عتاب ہیں۔

مرسی کو آج جو سزا سنائی گئی اس کا تعلق اس غیر قانونی تنظیم سے تھا جو کہ استعاثہ کے مطابق پندرہ برسوں سے ’’ریاستی سکیورٹی سے متعلق دستاویز چرا رہی تھی۔‘‘ مرسی کو بہر حال اس مقدمے میں سزائے موت اس لیے نہیں دی گئی کہ ان پر یہ الزام ثابت نہ ہو سکا کہ انہوں نے یہ دستاویزات قطر کے حوالے کی تھیں۔ جن افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ان پر یہ الزام ثابت ہوا ہے۔

مرسی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ملکی فوجی قیادت دانستہ طور پر اخوان اور اس کی قریبی جماعتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرسی اور اخوان المسلمون کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں۔

First published: Jun 19, 2016 12:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading