ہوم » نیوز » عالمی منظر

فیس بک کا استعمال حیات بخش،موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہو جاتا ہے: تحقیق

نئی دہلی۔ فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نہ صرف لوگوں کو اپنی حقیقی زندگی کے رشتوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 02, 2016 09:27 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فیس بک کا استعمال حیات بخش،موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہو جاتا ہے: تحقیق
نئی دہلی۔ فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نہ صرف لوگوں کو اپنی حقیقی زندگی کے رشتوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔

نئی دہلی۔ فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نہ صرف لوگوں کو اپنی حقیقی زندگی کے رشتوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں بلکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فیس بک کا اکثر استعمال جلد موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنز میں شائع اس تحقیق کے دوران فیس بک صارفین کے چھ ماہ تک کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کا موازنہ ان افراد سے کیا گیا جن کا انتقال ہوچکا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسانی بقاءکے لیے بہت اہم عنصر ہیں۔ حالانکہ ابھی کل تک اکثر نوجوانوں کو الگ تھلگ کرنے اور ڈپریشن کا مریض بنانے کے لیے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ تحقیق سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ تو لوگوں کی زندگیاں بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔


کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران ایک کروڑ سے زائد فیس بک صارفین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے اور اسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس ویب سائٹ کا اکثر استعمال جلد موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ اپنی نوعیت کی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کہا گیا کہ سوشل نیٹ ورکس لوگوں پر اس طرح کے مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ فیس بک کا متوازن استعمال جلد موت کاخطرہ کم کرتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سماجی تعلقات کسی فرد کی عمر کی پیشگوئی میں مدد دیتے ہیں اور آن لائن رشتے بھی انسانوں پر یہ مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔


نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ تصاویر زیادہ پوسٹ کرتے ہیں ان کی عمریں بھی زیادہ ہوتی ہیں جبکہ اس کا زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کبھی کبھار فیس بک کو استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں طویل عمر پاتے ہیں۔ محققین کا تو دعویٰ ہے کہ جو لوگ زیادہ سے زیادہ فرینڈ شپ ریکویسٹس قبول کرتے ہیں ان کی زندگیاں طویل ہوتی ہیں کیونکہ اس سائٹ پر مقبول ہونا زیادہ جینے میں مدد دیتا ہے۔

First published: Nov 02, 2016 09:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading