ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹیکس گھپلہ میں اسٹار فٹ بالر لیونل میسی اور اس کے والد کو 21 مہینے کی سزا

میڈرڈ : دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑیوں میں شمار کئے جانے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو بارسلونا کی ایک عدالت نے ٹیکس گھپلہ کے تین معاملات میں بدھ کو 21 مہینے قید کی سزا سنائی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 06, 2016 09:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹیکس گھپلہ میں اسٹار فٹ بالر لیونل میسی اور اس کے والد کو 21 مہینے کی سزا
میڈرڈ : دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑیوں میں شمار کئے جانے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو بارسلونا کی ایک عدالت نے ٹیکس گھپلہ کے تین معاملات میں بدھ کو 21 مہینے قید کی سزا سنائی۔

میڈرڈ : دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑیوں میں شمار کئے جانے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو بارسلونا کی ایک عدالت نے ٹیکس گھپلہ کے تین معاملات میں بدھ کو 21 مہینے قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ٹیکس گھپلہ کے معاملات میں بارسلوناا سٹار اور پانچ بار کے ورلڈ فٹبال آف دی ایئر میسی کے ساتھ ہی ان کے والد جارج کو بھی 21 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان جرائم کے لئے میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

میسی پر سال 2007 سے 2009 کے درمیان اسپین میں تقریباََ 35 ملین یورو کے گھپلہ کے ساتھ ہی یوروگوئے اور بیلیز میں فرضی کمپنیاں بنا کر ٹیکس سے متعلق گھپلہ کا بھی الزام ہے۔ امریکہ میں ہوئے کوپا امریکہ کپ میں ارجنٹیناکی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد گزشتہ ماہ ہی بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے میسی نے معاملے کی کارروائی کے دوران اس سلسلے میں کوئی معلومات نہ ہونے کی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف فٹ بال کھیلتا ہوں اور مجھے مالی انتظام کی کوئی معلومات نہیں ہے ۔ اس فیصلے کوا سپین کی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ وہیں میسی کے والد نے بھی اس معاملے میں اطلاعات کی کمی ہونے کی بات کرتے ہوئے الزام اپنے ٹیکس مشیر پر ڈال دیا۔ اسپین کے قانون کے مطابق دو برس سے کم کی سزا ہونے پر ملزم جیل جانے سے بچ سکتے ہیں۔ اس سے بارسلونا کے لئے کھیلنے والے میسی اور ان کے والد کے جیل میں جانے کا امکان نہیں ہے۔

First published: Jul 06, 2016 09:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading