اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل رکنیت، ان ممالک نے کیا حمایت کا اعلان

    ’نئی دہلی کے پاس مختلف قسم کے مسائل کو حل کرنے کا وسیع سفارتی تجربہ ہے‘۔

    ’نئی دہلی کے پاس مختلف قسم کے مسائل کو حل کرنے کا وسیع سفارتی تجربہ ہے‘۔

    اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر نکولس ڈی ریویر نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فرانس جرمنی، برازیل، ہندوستان اور جاپان کی مستقل رکن کے طور پر امیدواروں کی حمایت کرتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • USA
    • Share this:
      ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مساوی نمائندگی کے لیے اصلاحات پر زور دے رہا ہے، کئی ممالک نے ہندوستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی مستقل رکنیت کے لیے اپنی حمایت کی ہے۔ یہ ان ممالک کی فہرست ہے؛ جنہوں نے یو این ایس سی کی مستقل رکنیت کے لیے ہندوستان کی حمایت کی ہے۔ جس میں فرانس، برطانیہ، امریکہ، روس اور دیگر بڑے ممالک شامل ہیں۔

      فرانس: اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر نکولس ڈی ریویر نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بات کی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فرانس جرمنی، برازیل، ہندوستان اور جاپان کی مستقل رکن کے طور پر امیدواروں کی حمایت کرتا ہے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ میں زور کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ فرانس سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حق میں ہے۔ ہم سلامتی کونسل کی توسیع کی حمایت کرتے ہیں تاکہ نئی طاقتوں کے ظہور کو مدنظر رکھا جا سکے جو کہ اس کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار اور قابل ہوں۔ سلامتی کونسل میں مستقل موجودگی ہر ملک کا خواب ہوتا ہے۔

      برطانیہ: اس ہفتے کے شروع میں برطانیہ کی سفیر باربرا ووڈورڈ نے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم برازیل، جرمنی، ہندوستان اور جاپان کے لیے نئی مستقل نشستوں اور مستقل افریقی نمائندگی کی حمایت کرتے ہیں۔ ووڈورڈ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کونسل کو آج دنیا کا زیادہ نمائندہ بننا چاہیے۔

      ریاستہائے متحدہ امریکہ: امریکہ کو بھی ہندوستان کی یو ایس ایس سی (UNSC) رکنیت کی واضح حمایت حاصل ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ ہندوستان کی بولی کی حمایت کرتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      روس: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لیے ہندوستان کی حمایت کی، انھوں نہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی، عالمی اور علاقائی مسائل پر اس کے موقف کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان اس وقت اقتصادی ترقی کے لحاظ سے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔

      انھوں نے کہا کہ اس کی آبادی جلد ہی کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہوگی۔ نئی دہلی کے پاس مختلف قسم کے مسائل کو حل کرنے کا وسیع سفارتی تجربہ ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: