لائن آف کنٹرول پر کشیدگی قابو سے باہر ہوسکتی ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد: پاکستان نے ہندستان کے خلاف اندرونی معاملوں میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ کنٹرول لائن کی صورتحال کبھی بھی قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

Sep 18, 2015 03:38 PM IST | Updated on: Sep 18, 2015 03:38 PM IST
لائن آف کنٹرول پر کشیدگی قابو سے باہر ہوسکتی ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد: پاکستان نے ہندستان کے خلاف اندرونی معاملوں میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ کنٹرول لائن کی صورتحال کبھی بھی قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل قومی سلامتی اور خارجی امور کے مشیر سرتاج عزیز نے سینیٹ کے ارکان سے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ ہندستان کنٹرول لائن پر اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے جس سے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ہندستان کی مداخلت سے متعلق دوزیت تیار کیا ہے جسے اقوام متحدہ بھیجا جارہا ہے اس کا استعمال کب کیا جائے گا اس کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہندستان یہ کہتا ہے کہ اس کے یہاں پاکستان کی حکومت سے الگ لوگ دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اب ہمارا یہ کہنا ہے کہ ہندستان ہمارے یہاں اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Loading...

مسٹر عزیز نے کہا کہ پاکستان رینجرز اور ہندستان کے سرحدی حفاظتی دستے کی حالیہ بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی اور دونوں فریق اطلاعات کے تبادلے پر رضامند ہوئے۔ دونوں فریقوں نے سرحد پر تصادم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا لیکن سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی سلامتی مشیر کی سطح کے مذاکرات کے سلسلے میں انہوں نےکہا کہ اس طرح کی بات چیت میں صرف دہشت گردی پر تبادلہ خیال کی ہندستان کی تجویز کو ہم قبول نہیں کرسکتے۔

Loading...