ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی فوج کے خلاف بڑی کارروائی ، فیس بک نے بند کئے 103 اہلکاروں کے اکاونٹ ، یہ تھی اصل وجہ

اطلاعات کے مطابق اس سوشل میڈیا کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام پر ایسے پیج اور اکاونٹ ہٹادئے ہیں جو ہندوستان اور سیاسی لیڈروں کے بارے میں غلط جانکاری پھیلاتے ہیں ۔

  • Share this:
پاکستانی فوج کے خلاف بڑی کارروائی ، فیس بک نے بند کئے 103 اہلکاروں کے اکاونٹ ، یہ تھی اصل وجہ
پاکستانی فوج کے خلاف بڑی کارروائی ، فیس بک نے بند کئے 103 اہلکاروں کے اکاونٹ ، یہ تھی اصل وجہ

ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر فیس بک نے پاکستانی فوج سے وابستہ 103 اکاونٹ بند کردئے ہیں ۔ نیوز ایجنسی رائٹرس کی خبر کے مطابق فیس بک نے یہ قدم ہندوستان کے خلاف نازیبا تبصرہ اور غلط رویہ کو دیکھتے ہوئے اٹھایا ہے ۔ یہ سبھی اکاونٹ پاکستانی فوج کے پبلسٹی ڈویزن انٹر سروسیز پبلک ریلیشنز کے ملازمین کے تھے ۔

اطلاعات کے مطابق اس سوشل میڈیا کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام پر ایسے پیج اور اکاونٹ ہٹادئے ہیں جو ہندوستان اور سیاسی لیڈروں کے بارے میں غلط جانکاری پھیلاتے ہیں ۔

فیس بک نے کہا ہے کہ اس سرگرمی کے پیچھے کے لوگوں نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی ، جس کے بعد جانچ میں پایا گیا کہ یہ اکاونٹ پاکستانی فوج کے انٹر سروسیز پبلک ریلیشنز کے اہلکاروں کے تھے ۔


یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا ، یہ پانچ کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ہوئے ناکام


 
First published: Apr 01, 2019 06:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading