ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہنی مون پر ماں کو ساتھ لے گئی تھی بیٹی ، پھر ساس نے دیا داماد کے بچے کو جنم ، جان کر اڑ گئے سب کے ہوش

لارین نے کہا کہ میرے ساتھ یہ ہوا تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری دنیا ہی ختم ہوگئی ۔ جس ماں نے مجھے جنم دیا اور جس انسان پر میں نے سب سے زیادہ بھروسہ کیا ، اس نے ہی مجھے اتنا بڑا دھوکہ دیا ۔

  • Share this:
ہنی مون پر ماں کو ساتھ لے گئی تھی بیٹی ، پھر ساس نے دیا داماد کے بچے کو جنم ، جان کر اڑ گئے سب کے ہوش
ہنی مون پر ماں کو ساتھ لے گئی تھی دلہن ، پھر ساس نے دیا داماد کے بچے کو جنم

لندن میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس نے سبھی کو چونکا دیا ہے ۔ یہاں لارین وال کی ایک خاتون ہنی مون پر اپنی ماں کو بھی ساتھ لے گئی تھی ، لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا ، جو حیران کردینے والا تھا ۔ دراصل شوہر کو اس کی ماں اتنی پسند آگئی کہ کچھ دنوں بعد اس نے اپنی بیوی لارین سے رشتہ توڑ لیا اور اس کی ماں سے شادی کرلی ۔


مرر ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن کے ٹویکنہم کی رہنے والی 34 سال کی لارین اپنے پارٹنر پال سے شادی کرکے کافی خوش تھی ۔ اس کی ماں نے بھی بیٹی کی شادی میں 15 ہزار پاونڈ ( تقریبا 14 لاکھ روپے ) خرچ کئے تھے ۔ لارین اور پال طویل عرصہ سے ریلیشن شپ میں تھے اور شادی سے پہلے ان کو ایک بچہ بھی ہوچکا تھا ۔ لارین کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد جب وہ ہنی مون پر گئی تو وہ اپنی ماں کو بھی ساتھ لے گئی ۔ اس دوران شوہر اور ماں کے درمیان کافی اچھی کیمسٹری دیکھنے کو ملی ۔ دونوں کافی ہنستے اور مذاق کرتے تھے ، لیکن لارین کو بالکل بھی شک نہیں ہوا کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : چاند کی سیر کیلئے گرل فرینڈ کی تلاش کررہا ہے یہ ارب پتی شخص ، 20 ہزار لڑکیوں نے کیا اپلائی


لیکن 8 ہفتے کے بعد لارین کو جب سچائی کا پتہ چلا تو اس کے ہوش اڑگئے ۔ راز کھلتے ہی شوہر لارین کو چھوڑ کر چلا گیا اور اس کی ماں کے ساتھ رہنے لگا ۔ پھر نو ماہ بعد ماں نے پال کے بچے کو جنم دیا ۔ شروع میں ماں نے داماد کے ساتھ رشتے سے انکار کرنے کی کوشش کی ، لیکن بچے کی پیدائش کے بعد اس نے بھی سچائی کا اعتراف کرلیا ۔

لارین نے کہا کہ میرے ساتھ یہ ہوا تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری دنیا ہی ختم ہوگئی ۔ جس ماں نے مجھے جنم دیا اور جس انسان پر میں نے سب سے زیادہ بھروسہ کیا ، اس نے ہی مجھے اتنا بڑا دھوکہ دیا ۔ لارین نے کہا کہ یہ ان کی زندگی میں سب سے خراب چیزوں میں سے ایک تھی ۔ جو ماں اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا کرسکتی ہے ، وہ معافی کے لائق نہیں ہے ۔ میں دونوں کو کبھی معاف نہیں کرپاوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کی پہلی رات میں خود کو ورجن دکھانے کیلئے آپریشن کروا رہی ہیں لڑکیاں ، جانیں آخر کیوں ؟
First published: Jan 19, 2020 08:25 PM IST