ہوم » نیوز » عالمی منظر

ابوظہبی میں بن رہا پہلا ہندو مندر، سنگ بنیاد کا کام مکمل

متحدہ عرب امارات (ابوظہبی) کی راجدھانی ابو ظہبی میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر ہو رہی ہے۔ ابو ظہبی میں بن رہے پہلے ہندو مندر کی بنیاد کا تعمیری کام مکمل کرلیا ہے۔ اب اس ہندو مندر کے ڈھانچے پر کام کیا جا رہا ہے۔

  • Share this:
ابوظہبی میں بن رہا پہلا ہندو مندر، سنگ بنیاد کا کام مکمل
ابو ظہبی میں تعمیر ہورہے مندر کی بنیاد کا کام مکمل

متحدہ عرب امارات (ابوظہبی) کی راجدھانی ابو ظہبی میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر ہو رہی ہے۔ ابو ظہبی میں بن رہے پہلے ہندو مندر کی بنیاد کا تعمیری کام مکمل کرلیا ہے۔ اب اس ہندو مندر کے ڈھانچے پر کام کیا جا رہا ہے۔ بی اے پی ایس ہندو مندر ابو ظہبی اسکیم پر کام کرنے والے انجینئر اشوک کونڈیتی نے اس کی اطلاع دی۔


متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابو ظہبی میں پہلے ہندو مندر کا تعمیری کام چل رہا ہے۔ اس سمیت میں ایک اہم مرحلہ پار کرلیا گیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ یہاں اس کی بنیادو کو پہلی بار کنکریٹ سے بھرنے کا کام پور کرلیا گیا۔ مندر تعمیر میں ایکو فرینڈلی طریقے پر زور دیا جارہا ہے۔ بی پی ایس ہندو مندر ابو ظہبی اسکیم کے انجینئر اشوک کونڈیتی نے بتایا کہ مندر کی بنیاد کا کام پورا کرلیا گیا ہے۔ مندر کے ڈھانچے کی تعمیر زمین سے ساڑھے چار میٹر کی اونچائی تک پہنچ گئی ہے۔ اشوک نے کہا، ’میں مندر اسکیم کی بہتری اور رفتار کی نگرانی کر رہا ہوں۔ اس اسکیم کا حصہ بننا میرے لئے بے حد خوش قسمتی کی بات ہے، یہ بہت بڑا موقع ہے‘۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوری سے تقریباً 4,500 کیوبک میٹر کا کنکریٹ ڈالا ہے اور 3,000 کیوبک میٹر کے ساتھ بھراو کیا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کنکریٹ مضبوط ہو رہی ہے۔ یہ اس اسکیم کے لئے ایک اچھی بات ہے۔ ہم سائٹ پر دستیاب ریت کے ذریعہ پرت بناکر بھراو کر رہے ہیں۔ مندر تعمیر کے لئے باہر سے مواد کی درآمدگی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


ایسا ہوگا ابوظہبی میں پہلا مندر

اس سے پہلے، ابو ظہبی میں بن رہے ہیں پہلے مندر کی فائنل ڈیزائن کی پہلی بار چھویاں جاری کی گئی تھیں۔ تصویریں دیکھ کر پتہ چلا کہ ہندوستان کے ہندو مہاکاویوں، صحیفوں اور قدیم داستانوں کے مناظر ابو ظہبی میں بن رہے پہلے ہندو مندر کی راجسی پتھر سے خوبصورت بنائیں گے۔ ابو ظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کی تعمیری انتظامی کمیٹی نے روایتی پتھر کے مندر کے فائنل ڈیزائن اور ہاتھ سے نقاشی والے پتھر کے کھمبوں والی پہلی تصویر جاری کی تھیں۔ انتظامی کمیٹی نے مندر کے آخری ڈیزائن کے مناظر کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا، جسے دیکھ کر پتہ چلا کہ مندر کی عمارت بے حد شاندار اور والہانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں ابو ظہبی میں مندر کی سنگ بنیاد رکھی گئی تھی اور دسمبر سے کام شروع ہوا تھا۔ مندر منیجنگ کمیٹی کے ایک ترجمان اشوک نے بتایا کہ پلان کے ڈیزائن کو 2020 کی شروعات میں پورا کیا گیا تھا۔ تاریخی مندر کا کام طبقے کی حمایت، ہندوستان اور ابو ظہبی کی قیادت سے ااگے بڑھ رہی ہے۔

ابوظہبی میں بن رہا پہلا مندر، بنیاد کا کام ہوا پورا

متحدہ عرب امارات (ابوظہبی) کی راجدھانی ابو ظہبی میں پہلا ہندو مندر بن رہا ہے۔ ابو ظہبی میں بن رہے پہلے ہندو مندر کی بنیاد کا تعمیری کام پورا لیا ہے۔ اب اس ہندو مندر کے ڈھانچے پر کام کیا جارہا ہے۔ بی پی ایس ہندو مندر ابو ظہبی اسکیم پر کام کرنے والے انجینئر اشوک کونڈیتی نے اس کی اطلاع دی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 28, 2021 06:44 PM IST