ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑا حادثہ: فرانس میں دو طیاروں کی ٹکر سے 5 لوگوں کی موت

فرانس (France Plane Crash) میں طیارہ حادثہ  (Plane Collision) میں 5 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ دراصل یہاں ایک مسافر طیارہ کی ٹکر مائیکرو لائٹ طیارہ سے ہوگئی۔ سرکاری ترجمان ناڈیا سیگ ہائر نے اس حادثے کی اطلاع دی۔

  • Share this:
بڑا حادثہ: فرانس میں دو طیاروں کی ٹکر سے 5 لوگوں کی موت
بڑا حادثہ: فرانس میں دو طیاروں کی ٹکر سے 5 لوگوں کی موت

پیرس: فرانس میں (France Plane Crash) طیارہ حادثہ (Plane Collision) میں 5 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ دراصل یہاں ایک مسافر طیارہ کی ٹکر مائیکرو لائٹ طیارہ سے ہوگئی۔ یہ حادثہ ہفتہ کے روز شام کے وقت تقریباً 4:30 بجے مغربی فرانس میں ہوئی ہے۔ سرکاری ترجمان ناڈیا سیگ ہائر نے اس حادثے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکرو لائٹ پلین میں 2 لوگ سوار تھے، اس کی ٹکر DA40 مسافر طیارہ سے ہوگئی۔ مسافر طیارہ میں تین لوگ سوار تھے۔


طیارہ کی آگ بجھانے کی ہورہی ہے کوشش


مائیکرو لائٹ پلین ایک گھر کے پاس لینڈ ہوا جبکہ دوسرا مسافر طیارہ رہائشی علاقے سے کافی دور لینڈ ہوا۔ شکر ہے کہ جس گھر کے پاس مائیکرو لائٹ پلین کریش ہوا، وہاں طیارہ میں دو لوگوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ اور کوئی نہیں ہلاک ہوا۔ حادثے کے بعد موقع پر تقریباً 50 فائر فائٹرس پہنچے اور طیارہ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔ آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پانے میں کامیابی مل پائی۔ حالانکہ ابھی تک اس حادثے میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے، ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کریش کی جانچ کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹریولر پلین پوئٹائرس شہر سے اڑان بھرنے کے بعد حادثہ کا شکار ہوا۔ طیارہ لوشے سے تقریباً 62 میل کی دوری پر حادثہ ہوا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 11, 2020 09:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading