جنوبی انگلینڈ میں ویل سائٹ پر تیل کا بڑا رساؤ، کیا یہ کسی بڑے خطرے کی ہے علامت؟ کیاکہتےہیں ماہرین؟
کیاکہتےہیں ماہرین؟
پچھلے سال پیرنٹ کمپنی نے گبون میں اس کے کیپ لوپیز آئل ٹرمینل سے لیک ہونے کے بعد 150 دنوں کے لیے فورس میجر کا اعلان کیا۔ پی ایچ سی نے فوری طور پر کسی بھی طرح کے تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔
اینگلو-فرانسیسی آئل کمپنی پیرینکو (Perenco) کے یوکے یونٹ نے اتوار کے روز کہا کہ جنوبی انگلینڈ کے ڈورسیٹ میں وِچ فارم میں اس کے دخائر کے ایک کنویں سے تیل کا محدود طور پر رساو ہوا ہے۔ جس کی وجہ سمندری صحت پر سخت اثر پڑسکتا ہے۔ پیرینکو یو کے نے کہا کہ تیل کے رساو پر قابو پایا جا رہا ہے اور تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔
پیرینکو برطانیہ کے وِچ فارم کے جنرل منیجر فرانک ڈائی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی طرح تیل کا رساو ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے اور پول ہاربر میں کیا ہوا اس کی مکمل تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ پول ہاربر پر تقریباً 200 بیرل ریزروائر فلوئڈ پانی میں رسنے کے بعد ایک بڑے واقعے کا اعلان کیا گیا۔ پیرینکو یو کے روزانہ تقریباً 40,000 بیرل تیل کے مساوی پیداوار کرتا ہے، جس میں سے تقریباً 14,000 بیرل وِچ فارم سے ہے۔ بی بی سی نے کہا کہ پول ہاربر کمشنرز (پی ایچ سی) نے تیل کے رساؤ کے منصوبے کو چالو کر دیا ہے اور پائپ لائن کو بند کر دیا گیا ہے، لیک کے دونوں طرف بوم لگائے گئے ہیں۔
پی ایچ سی نے فوری طور پر رائٹرز کی ایک تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
پچھلے سال پیرینکو کی پیرنٹ کمپنی نے گبون میں اس کے کیپ لوپیز آئل ٹرمینل سے لیک ہونے کے بعد 150 دنوں کے لیے فورس میجر کا اعلان کیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔