உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی وزیر اعظم بننے کی خواہاں ہيں ملالہ یوسف زئی

    ملالہ یوسف زئی ۔ فائل فوٹو

    ملالہ یوسف زئی ۔ فائل فوٹو

    امن کے نوبل انعام یافتہ پاکستانی دوشیزہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ ایک دن پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسلام آباد : امن کے نوبل انعام یافتہ پاکستانی دوشیزہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ ایک دن پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں۔طالبان حملے میں زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچ جانے والی ملالہ یوسف زئی پانچ سال سے زیادہ عرصے بعد پاکستان واپس لوٹنے پر اسلام آباد میں میڈیا سے کہا کہ "تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل طور پر میری پاکستان لوٹنے کی خواہش ہے"۔
      آخر کار یہ میرا ملک ہے اور دوسرے پاکستانیوں کی طرح میرے بھی حقوق ہیں"۔ لندن کے آکسفورڈا سکول میں زیر تعلیم ملالہ نے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی مکمل کر لینے کے بعد وطن لوٹنے کے لئے مصروف عمل ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ "یقینی طور پر پاکستان میں 2012 اور آج کے حالات میں کافی فرق ہے۔ عوام متحد ہیں اور بہتر پاکستان کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ لوگوں میں بیداری بہت اچھی ہے"۔
      تاہم، حقیقت یہ بھی ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے 'گلوبل آئکن' کے طور پر عالمی شناخت حاصل کرچکی ملالہ کے سلسلےمیں پاکستان میں ہی اتفاق رائے نہیں ہے، جہاں کچھ بنیاد پرست لوگوں نے انہیں ملک کی شبیہ خراب کرنے کی مہم چلانے والی مغربی ایجنٹ تک قرار دیا ہے۔
      First published: