کشمیرپرملیشیا نےدیا تھا پاکستان کا ساتھ، ہندوستان کےتیوردکھاتے ہی دوستی بڑھانے کےلئےکرے گا یہ کام

کشمیرپرملیشیا نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا، اس کے بعد ہندوستان کی طرف سے منگائی جانے والی پام آئل کی مانگ میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ ملک کے تاجروں نےواضح طورپرکہا ہے کہ ان کےلئے تجارت سے پہلے ملک ہے۔

Oct 16, 2019 07:13 PM IST | Updated on: Oct 16, 2019 07:18 PM IST
کشمیرپرملیشیا نےدیا تھا پاکستان کا ساتھ، ہندوستان کےتیوردکھاتے ہی دوستی بڑھانے کےلئےکرے گا یہ کام

کوالالمپور: کشمیرکےموضوع پرپاکستان کےموقف کے ساتھ  کھڑا نظرآنے والا ملک ملیشیا اب ہندوستان سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ ملیشیا ہندوستان سے مزید مقدارمیں شکر(چینی) اور میٹ (گوشت) درآمد کرنا چاہتا ہے۔ دراصل کشمیرپرملیشیا نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا، اس کے بعد ہندوستان کی طرف سے منگائی جانے والی پام آئل کی مانگ میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ ملک کے تاجروں نےواضح طورپرکہا ہےکہ ان کےلئے تجارت سے پہلے ملک ہے۔ ہندوستان سب سے زیادہ پام آئل ملییشا سے منگاتا ہے۔ ملیشیا کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ پام آئل انڈونیشیا پیدا کرتا ہے۔

ہندوستان کے تلخ تیوراورپام آئل کے برآمدات میں کمی کودیکھتےہوئے ملیشیا نے ہندوستان سےاپنی دوستی بڑھانےکےلئے ہندوستان سے برآمدات کو بڑھاوا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملیشیا اب کچی چینی اوربھینس کےگوشت مزید برآمد کرنےکے بارے میں غورکررہا ہے۔ ملیشیا نے یہ فیصلہ  پال آئل میں کمی آنےکی خبروں کے درمیان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملیشیا دنیا میں انڈونیشیا کے بعد دوسرا سب سے بڑا پام آئل پیدا کرنے والا ملک ہے۔

Loading...

ہندوستان دنیا میں چینی کےعلاوہ بھینس کے گوشت کا سب سے بڑا برآمد کرنے والا ملک ہے۔ ملیشیا کی جی ڈی پی میں خوردنی تیل کی تجارت کا تعاون 2.8 فیصد ہے۔ جنوب مشرق ایشیا میں پام آئل صنعت سب سے بڑا ہے۔ اس سے 3.2 کروڑلوگوں کو روزگارملا ہوا ہے۔

ستمبر میں تیل کی درآمد میں 13 فیصد کمی: ایس ای اے

ادیوگ منڈل سالوینٹ ایکس ٹریکٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایس ای اے) نے بتایا کہ ملیشیا سےہونے والے درآمدات پرروک لگائے جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کئی تاجرپام آئل کے درآمدات کے لئےانڈونیشیا کا رخ کررہے ہیں۔ ملیشیا نے جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 کومنسوخ کرنے کے ہندوستان کےفیصلے پراقوام متحدہ میں سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ ایسوسی ایشن نےکہا 'حکومت نے 4 ستمبرسے مؤثرہونے والے ملیشیائی نژاد آربی ڈی  پامولن پام آئل پرپانچ فیصد کی سیکورٹی فیس لگائی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے'کسی بھی مقام سےآنے والے کچےاوربہترپام آئل کے بیچ کی فیس کا فرق 10 فیصد تک بڑھ گیا ہے'۔ اس میں کہا گیا ہے حالانکہ آربی ڈی پامولن کی درآمد ستمبرمیں تقریباً سابقہ سطح پرہی رہا، لیکن ملیشیا سےدرآمد کی مقدارگزشتہ ماہ کےدرآمدات سےایک تہائی کم ہوگئی ہے۔

ہندوستان کے خلاف اگلا تھا زہر

اقوام متحدہ میں ملیشیا نےالزام لگایا کہ ہندوستان نے جموں وکشمیرپرحملہ کرکےاس پرقبضہ کرلیا ہے۔ اس کےاس بیان پرہندوستان کی طرف سے کچھ رد عمل کی کارروائی سامنے آنے کے خدشات کے سبب کئی امپورٹرز/ پروسیسنگ کمپنیاں نومبر- دسمبر میں خرید اری کی کھیپ کےلئے ملیشیا کی جگہ انڈونیشیا کا رخ کررہی ہیں۔ ستمبرکے دوران خوردنی اور غیرخوردنی تیل دونوں کا درآمد گھٹ کر13,03,976 ٹن رہا۔ ایک سال پہلےاسی ماہ یہ 14,91,174 ٹن تھا۔

Loading...