ہوم » نیوز » عالمی منظر

مالدیپ کے نائب صدر احمد ادیب گرفتار

مالے۔ مالدیپ کے نائب صدر احمد ادیب کو صدر عبداللہ یامین کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں آج گرفتار کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2015 03:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مالدیپ کے نائب صدر احمد ادیب گرفتار
مالے۔ مالدیپ کے نائب صدر احمد ادیب کو صدر عبداللہ یامین کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں آج گرفتار کیا گیا ہے۔

مالے۔ مالدیپ کے نائب صدر احمد ادیب کو صدر عبداللہ یامین کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں آج گرفتار کیا گیا ہے۔ مالدیپ کے پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ صدر کے حج سے واپس آنے کے دوران ان کی اسپیڈ بوٹ ’فینی فینما‘ میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات میں کچھ سراغ ملنے پر مسٹر ادیب کی گرفتاری ہوئی ہے۔


ایک پولیس افسر نے کہا "ہم نے فینی فینما واقعہ کے سلسلے میں نائب صدر کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں دھونيدھو جیل میں پولیس حراست میں رکھا گیا ہے۔ وزیر داخلہ عمر نصیر نے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ نائب صدر کے خلاف غداری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسٹر یامین کی اسپیڈ بوٹ میں 28 ستمبر کو حج سے لوٹتے وقت دھماکہ ہوا تھا۔ وہ اس دھماکے میں بال بال بچ گئے تھے۔

First published: Oct 24, 2015 03:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading