ہوم » نیوز » عالمی منظر

مالدیپ اپنے بحران کو حل کرنے میں اہل، ہم واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں: چین

سنگاپور۔ چین نے امید ظاہر کی ہے کہ مالدیپ حکومت اور اپوزیشن پارٹیاں ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو خود حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 07, 2018 10:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مالدیپ اپنے بحران کو حل کرنے میں اہل، ہم واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں: چین
مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین: فائل فوٹو، رائٹرز۔

سنگاپور۔ چین نے امید ظاہر کی ہے کہ مالدیپ حکومت اور اپوزیشن پارٹیاں ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو خود حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مالدیپ کے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ " ہمیں امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق بات چیت کے ذریعہ اپنے اختلافات کو ختم کر سکتے ہیں اور اسی سے ملک میں جلد سے جلد سیاسی استحکام اور قومی وسماجی استحکام بحال ہو سکتا ہے"۔


مسٹر شوانگ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مالدیپ حکومت اور وہاں کی سیاسی پارٹیاں اس بحران کو ختم کرنے کی اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ مالدیپ اپنے ملک میں چینی شہریوں ، اداروں، پروجیکٹوں کو محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔


مالدیپ میں صدر عبداللہ یامین کی طرف سے 15 دنوں کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کرنے اور اہم اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں کو رہا کرنے کا حکم دینے والے سپریم کورٹ کے ججوں کو گرفتار کرنے کے بعد سے سیاسی بحران مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔



First published: Feb 07, 2018 10:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading