اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کو اب مالدیپ سے بھی لگا جھٹکا، کشمیرکو بتایا ہندوستان کا داخلی معاملہ

    افغانستان نےدیا اب پاکستان کو جھٹکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کی شکایت

    افغانستان نےدیا اب پاکستان کو جھٹکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کی شکایت

    پاکستان نے کشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹانےکے معاملے کو یو این ایچ آرسی ، آئی سی جے اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی) سے فضیحت جھیلنےکے بعد پاکستان اپنی حرکتوں سےبازنہیں آرہا ہے۔ پاکستان نےکشمیرسےآرٹیکل 370 ہٹانےکےمعاملےکویواین ایچ آرسی ، آئی سی جےاوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ جمعہ کو پاکستان کو مالدیپ کے ہاتھوں بھی فضیحت جھیلنی پڑگئی۔

      دراصل پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےجمعہ کومالدیپ کےوزیرخارجہ عبداللہ شاہد کوفون کرکےکشمیرمسئلےپربات کرنے کی کوشش کی۔ شاہ محمود قریشی نے عبداللہ شاہد کوفون کرکے ہندوستان کے جموں وکشمیرسےآرٹیکل -370 ہٹانےاورپاکستان کے ذریعہ اس کی مخالفت کرنےکی اطلاع دی۔ حالانکہ مالدیپ نےواضح کردیا کہ یہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہےاورہندوستان کی حکومت کےساتھ ان کےاچھے تعلقات ہیں۔



      اقوام متحدہ کولکھا ہے خط

      واضح رہےکہ پاکستان نے جموں وکشمیرمعاملے میں اقوام متحدہ کو خط لکھ کرہندوستان پر کشمیرمیں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ یہ خط شاہ محمود قریشی نےلکھا ہےاورکشمیرسےآرٹیکل -370 ہٹانے کی مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ نے توابھی تک پاکستان کے اس خط پرکوئی جواب نہیں دیا ہے، لیکن مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد نے پاکستان کےسامنے واضح کردیا ہے کہ ہندوستان نے اپنےآئین کے مطابق ہی یہ فیصلہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان پہلے ہی بین الاقوامی برادری کےسامنے واضح کرچکا ہے کہ جموں وکشمیرکے خصوصی درجہ کوختم کرنا اس کا داخلی معاملہ ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے 4 اگست کواقوام متحدہ کےانسانی حقوق  کےکمشنرمشیل بیشلےکوخط لکھا تھا۔
      First published: