ہوم » نیوز » عالمی منظر

خاتون نے ایک ساتھ دیا 9 بچوں کو جنم، پہلے تھا 7 بچوں کا اندیشہ

مالی سرکار 25 سال کی حلیمہ سیسے کو بہتر علاج کیلئے 30 مارچ کو مورکو لیکر آئی تھی۔ شروعات میں مانا جارہا تھا کہ خاتون 7 بچوں کو جنم دے گی۔ حالانکہ سات بچوں کے ایک ساتھ جنم والی بات بھی نایاب ہے لیکن نو بچوں کا ایک ساتھ پیدا ہونا زیادہ نایاب ہے۔

  • Share this:
خاتون نے ایک ساتھ دیا 9 بچوں کو جنم، پہلے تھا 7 بچوں کا اندیشہ
جموں میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ ، کورونا سے متاثرہ دو ماہ کے بچے کی لاش کو اسپتال میں  چھوڑ کر فرار ہوئے والدین ۔ علامتی تصویر ۔

مغربی افریقی ملک  (Western African Country)مالی کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ان کی ایک خاتون شہری نے ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا ہے۔ خاتون کو بہتر علاج کیلئے مورکو (Morocco) لایا گیا تھا۔ حالانکہ مورکو کے افسران نے اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔ ایک ساتھ  9 بچوں کا جنم ہونے والی بات کو کافی نایاب مانا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کی حالت ابھی ٹھیک ہے۔


کیا ہے معاملہ۔۔۔

مالی سرکار 25 سال کی حلیمہ سیسے کو بہتر علاج کیلئے 30  مارچ کو مورکو لیکر آئی تھی۔ شروعات میں مانا جارہا تھا کہ خاتون 7  بچوں کو جنم دے گی۔ حالانکہ سات بچوں کے ایک ساتھ جنم والی بات بھی نایاب ہے لیکن نو بچوں کا ایک ساتھ پیدا ہونا زیادہ نایاب ہے۔ وہیں مورکن افسران نے اس طرح کی کسی بھی بات کی جانکاری ہونے سے انکار کیا ہے۔


محکمہ وزارت کے ترجمان راشت کودھاری نے کہا کہ انہیں ملک کے کسی اسپتال میں ایسے جنم کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ وہیں مالی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیسے نے سزیرین سیکشن کے ذریعے 5  لڑکیوں اور 4  لڑکوں کو جنم دیا ہے۔ ایف ایف پی سے بات چیت میں مالی کی محکمہ وزارت فینٹا سیوی نے کہا، ماں اور بچوں کی حالت ابھی تک اچھی ہے۔

سیوی نے اطلاع دی ہے کہ خاتون کچھ ہفتوں میں گھر واپس آئے گی۔ مقامی میدیا رپورٹس کا دعوی کرتی ہیں کہ ڈاکٹرس سیسے کے محکمہ کے ساتھ ساتھ بچوں کے بچنے کی بات کو لیکر خاصہ فکرمند ہیں۔ مالی کے وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ مالی اور مورکو دونون جگہ پر ہوئی الٹراساؤنڈ کے ذریعے پتہ چلا تھا کہ سیسے سات بچوں کو جنم دینے جا رہی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 08, 2021 08:11 AM IST