ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی مہاجرین کے بحران سے نمٹنے میں یوروپ کی مدد کرنے کیلئے مالی تیار

بروسلز:مشرق وسطی اور افریقہ سے آنے والے پناہ گزینوں کے مسئلے سے جس نے یوروپ کے پاسپورٹ فری سفر کی سہولت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، اس سے نمٹنے میں ترکی یوروپی یونین کی مدد کرے گا، جس کے عوض اس کو مالی تعاون دیا جائے گا اور یوروپی یونین کی رکنیت پر بات چیت کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ یہ اطلاعات یوروپ-ترکی سربراہ اجلاس کے مسودہ قرارداد میں دی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 29, 2015 08:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی مہاجرین کے بحران سے نمٹنے میں یوروپ کی مدد کرنے کیلئے مالی تیار
بروسلز:مشرق وسطی اور افریقہ سے آنے والے پناہ گزینوں کے مسئلے سے جس نے یوروپ کے پاسپورٹ فری سفر کی سہولت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، اس سے نمٹنے میں ترکی یوروپی یونین کی مدد کرے گا، جس کے عوض اس کو مالی تعاون دیا جائے گا اور یوروپی یونین کی رکنیت پر بات چیت کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ یہ اطلاعات یوروپ-ترکی سربراہ اجلاس کے مسودہ قرارداد میں دی گئی ہے۔

بروسلز:مشرق وسطی اور افریقہ سے آنے والے پناہ گزینوں کے مسئلے سے جس نے یوروپ کے پاسپورٹ فری سفر کی سہولت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، اس سے نمٹنے میں ترکی یوروپی یونین کی مدد کرے گا، جس کے عوض اس کو مالی تعاون دیا جائے گا اور یوروپی یونین کی رکنیت پر بات چیت کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ یہ اطلاعات یوروپ-ترکی سربراہ اجلاس کے مسودہ قرارداد میں دی گئی ہے۔


رائٹر کو موصول ہونے والے مسودہ قرارد میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق آپسی اتفاق سے اور فوری طورپر پناہ گزینوں کے مسئلے پر سرگرمی سے تعاون کے لئے اقدامات کریں گے اور ان پناہ گزینوں کو دو طرفہ طورپر متفقہ ضابطوں کے مطابق فوری طورپر ان کے وطن لوٹانے کی کارروائی کریں گے جنہیں بین الاقوامی تحفظ درکار نہیں ہے۔


اس کے عوض ترکی کو اپنی سرزمین پر پناہ گزینوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے یوروپی یونین کی طرف سے 3 ارب یورو کی مالی مدد حاصل ہوگی اور بعد کی پیش رفت کے مطابق اس رقم میں ترمیم کی جائے گی۔یوروپی یونین آئندہ ماہ دسمبر میں یوروپی یونین میں ترکی کی رسائی پر آئندہ مرحلے کی بات چیت شروع کرے گی جو 2005 سے زیر التواء ہے ۔

First published: Nov 29, 2015 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading