ہوم » نیوز » عالمی منظر

مسجدالحرام:نماز جمعہ سے پہلے امام پرحملہ کی ناکام کوشش کےبعدایک شخص گرفتار، منگل کوپیش آیاتھاپہلاواقعہ

مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ اس شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ وہیں عرب نیوز کے مطابق اس شخص کے پاس موجود ہتھیار کو بھی ضبط کرلیاگاہے۔ ایک ہی ہفتے کے دوران مسجدالحرام میں اپنی طرز کا دوسرا واقعہ ہے۔

  • Share this:
مسجدالحرام:نماز جمعہ سے پہلے امام پرحملہ کی ناکام کوشش کےبعدایک شخص گرفتار، منگل کوپیش آیاتھاپہلاواقعہ
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے ۔

مکہ مکرمہ میں جمعہ کی نماز سے قبل مسجد الحرام میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص احرام کی حالت میں مسجد الحرام کے منبر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے ۔اس شخص کو فورا پبلک سیکیورٹی کے عہدیداروں نے پکڑ لیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔حرمین شریفین کے آفیشل ٹیوٹر پر اس واقعہ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔حرمین شریفین کے اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کے پاس ہتھیار بھی تھا جو مسجد الحرام کے خطیب کی طرف آگے بڑھ رہا تھا ۔اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔



سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ اس شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ وہیں عرب نیوز کے مطابق اس شخص کے پاس موجود ہتھیار کو بھی ضبط کرلیاگاہے۔ ایک ہی ہفتے کے دوران مسجدالحرام میں اپنی طرز کا دوسرا واقعہ ہے۔


یادرہے کہ اس سے قبل منگل کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں ایک شخص کو ہتھیار کو دکھاتے ہوئے اور دہشت گردی کے نعرے لگانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ مکہ ریجن پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو گرینڈ مسجد کی پہلی منزل پر نماز عصر کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا ہےجب وہ دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کی حمایت کرتے ہوئے نعرے لگارہا تھا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 22, 2021 12:18 AM IST