உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گرل فرینڈ نےکیا بریک اپ، تو لڑکے نے تھمادیا 7 لاکھ کا ’بریک اپ بل‘، پورا معاملہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

    Man asks Girlfriend to pay Break Up Bill: لڑکی نے جب سال بھر کی ڈیٹنگ کے بعد لڑکے سے رشتہ توڑ دیا تو اس نے ایک بریک اپ لاگ کے ساتھ اس پر خرچ کئے گئے ایک ایک روپئے کا حساب مانگ لیا۔

    Man asks Girlfriend to pay Break Up Bill: لڑکی نے جب سال بھر کی ڈیٹنگ کے بعد لڑکے سے رشتہ توڑ دیا تو اس نے ایک بریک اپ لاگ کے ساتھ اس پر خرچ کئے گئے ایک ایک روپئے کا حساب مانگ لیا۔

    Man asks Girlfriend to pay Break Up Bill: لڑکی نے جب سال بھر کی ڈیٹنگ کے بعد لڑکے سے رشتہ توڑ دیا تو اس نے ایک بریک اپ لاگ کے ساتھ اس پر خرچ کئے گئے ایک ایک روپئے کا حساب مانگ لیا۔

    • Share this:
      Man Demands Pay Back from Girlfriend after Break Up: جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ پیار میں ہوتے ہیں تو بڑی سے بڑی چیز دینے میں پیچھے نہیں ہٹتے، لیکن جب یہ رشتہ ٹوٹتا ہے تو ہر کوئی وہ نہیں کرپاتا، جو چین کے (China News) شنگھائی میں رہنے والے ایک شخص نے کیا۔ اس شخص کی گرل فرینڈ (Man asks Girlfriend to pay Break Up Bill) نے جب سال بھر کی ڈیٹنگ کے بعد لڑکے سے رشتہ توڑ دیا تو اس نے باقاعدہ بریک اپ لاگ (Break Up List of Dating Bills) کے ساتھ اس پر خرچ کئے گئے ایک ایک روپئے کا حساب مانگ لیا۔

      سننے میں یہ معاملہ کافی دلچسپ لگ رہا ہے، لیکن اس شخص نے واقعی ایسا کیا ہے۔ اس کے خرچ کا بریک اپ لاگ اس وقت چین کے سوشل میڈیا پر زبردست پاپولرٹی حاصل کر رہا ہے۔ اس لاگ لسٹ میں پانی کی بوتل سے لے کر چپس اور باقی اسنیکس کا بھی حساب کتاب لکھا گیا ہے۔ ویسے معاملہ کچھ بھی ہو، لیکن لڑکے کی یاد داشت اور کریٹیویٹی کے لوگ قائل ہوگئے ہیں۔

      شخص نے جو فہرست بنائی ہے، اس میں چھوٹے موٹے خرچ بھی لکھے گئے ہیں۔
      شخص نے جو فہرست بنائی ہے، اس میں چھوٹے موٹے خرچ بھی لکھے گئے ہیں۔


      تین صفحہ میں بنایا اخراجات کا حساب

      چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق، معاملہ شنگھائی کا ہے۔ لڑکا یہیں کا رہنے والا ہے اور وہ ایک لڑکی کو ایک سال سے ڈیٹ کر رہا تھا۔ جب ان دونوں کا رشتہ ٹوٹنے کی دہلیز پر پہنچا تو لڑکے نے دلچسپ قدم اٹھایا۔ اس نے کل 3 صفحہ میں ڈیٹنگ کے دوران خرچ کی گئی ایک ایک روپئے کا کمپیوٹرائزڈ لاگ تیار کیا۔ یہ بلاگ ریلیشن شپ کے دوران ہر دن خرچ کئے گئے پیسے کا حساب تھا۔ چین کے سوشل میڈیا پر لڑکے کی یہ تفصیلی بریک اپ لسٹ جم کر وائرل ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ اس کی حرکت کو صحیح نہیں مان رہے ہیں تو وہیں بہت سے لوگ اس کی یاد داشت کی بھرپور تعریف کی ہے۔

      پانی اور چپس کا خرچ بھی لکھا

      شخص نے جو فہرست بنائی ہے، اس میں چھوٹے موٹے خرچ بھی لکھے گئے ہیں۔ اس میں دو پانی کی بوتلیں اور اسنیکس پر کیا گیا خرچ بھی لکھا ہے۔ جو اسنیکس لڑکی نے اکیلے کھائے، اسے بھی لکھا گیا ہے اور جوڑے پر خرچ ہوئے پیسے بھی لکھے ہیں۔ ڈنر اور لنچ کے خرچ کو نصف کردیا گیا ہے۔ لڑکی کی ماں کے بیمار ہونے پر اسپتال کا خرچ اور ان کی موت کے بعد آخری رسوم میں مدد کے طور پردیا گیا خرج بھی لسٹ میں درج کیا گیا ہے۔ یہ پورا اماونٹ 60,147,025 yuan یعنی ہندوستانی کرنسی میں تقریباً 7 لاکھ روپئے ہے۔ حالانکہ یہ نہیں معلوم ہے کہ لڑکی نے اسے یہ پیسے دیئے یا نہیں، لیکن اس کی کہانی مشہور خوب ہوئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: