உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شخص نے نہیں لیا کورونا کا Booster Dose، مسجد نے اندر داخل ہونے پر لگادی پابندی، جانئے پھر کیا ہوا

    شخص نے نہیں لیا کورونا کا Booster Dose، مسجد نے اندر داخل ہونے پر لگادی پابندی ۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔

    شخص نے نہیں لیا کورونا کا Booster Dose، مسجد نے اندر داخل ہونے پر لگادی پابندی ۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔

    Mosque Entry Ban : حال ہی میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مسجد نے اس کو نماز ادا کرنے سے روک دیا ہے ، کیونکہ اس نے کورونا کی بوسر ڈوز (Corona Booster Dose) نہیں لی ہے ۔ اس سے اس کو کافی تکلیف پہنچی ۔

    • Share this:
      دنیا میں کورونا نے بھیانک تباہی مچائی ہے ۔ اس وائرس سے پریشان لوگ اب جلد سے جلد اس کی ویکسین لے کر امیون ہونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ حالانکہ ایسے کئی لوگ ہیں جو ویکسین لینے میں ٹال مٹول کررہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو ویکسین لینے کیلئے سرکار یا نجی ادارے بیدار کرنے کیلئے کئی کام کررہے ہیں ۔ حال ہی میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مسجد نے اس کو نماز ادا کرنے سے روک دیا ہے ، کیونکہ اس نے کورونا کی بوسر ڈوز  (Corona Booster Dose)  نہیں لی ہے ۔ اس سے اس کو کافی تکلیف پہنچی ۔

      یہ معاملہ ملیشیا (Malaysia) کے سیلنگور کے ہولو لنگٹ مسجد میں پیش آیا ۔ یہاں ایک شخص کو مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا ، کیونکہ اس نے کورونا کی بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی تھی ۔ اس کو لے کر اس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ، جو وائرل وائرل ہوگئی ۔ یہاں مسجد میں ان لوگوں کے داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، جنہوں نے بوسٹر ڈوز نہیں لی ہے ۔ RELA افسر نے بتایا کہ یہ فیصلہ Jabatan Agama Islam Selangor (JAIS) کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔

      ویڈیو میں لوگوں سے پہلے ان کے ڈوز کا سرٹیفکیٹ دکھانے کیلئے کہا جارہا ہے ، اس کے بعد ہی مسجد میں داخل ہونے دیا جارہا ہے ۔ جو لوگ سرٹیفکیٹ نہیں دکھا پا رہے ہیں ، انہیں اندر داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے ۔ اس کو لے کر جہاں کچھ لوگوں نے اس فیصلہ سے اتفاق ظاہر کیا تو کچھ نے اس کی مخالفت کی ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بوسٹر ڈوز وبا پر کنٹرول کا طریقہ ہے تو اس میں کیا برائی ہے ۔ وہیں کچھ لوگ ابھی بھی ویکسین سے پرہیز کررہے ہیں ۔ ان کے مطابق یہ ویکسین کورونا کی نہیں بلکہ لوگوں کو بچہ پیدا کرنے سے روکنے کیلئے ہیں ۔

      بتادیں کہ ملیشیا میں پہلے سے ہی ایسے پمفلیٹ تقسیم کئے جارہے ہیں ، جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر آپ نے بوسٹر ڈوز نہیں لی ہے تو آپ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرپائیں گے ۔ اس کے باوجود لوگ ڈوز لئے بغیر ہی مسجد پہنچ رہے ہیں ۔ جب انہیں اندر جانے سے روکا جارہا ہے تو وہ اس کی مخالفت کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: