உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تھیئٹر میں آرہی تھی عجیب و غریب آواز، جب دیکھا تو دیوار کے اندر برہنہ حالت میں نکلا شخص، نظارہ دیکھ کر سبھی رہ گئے دنگ

    رپورٹ کے مطابق جب ریسکیو ٹیم نے اس شخص کو دیوار کاٹ کر باہر نکالا تو وہ برہنہ حالت میں تھا اس نے کوئی بھی کپڑا جسم پر نہیں پہنا ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جب ریسکیو ٹیم نے اس شخص کو دیوار کاٹ کر باہر نکالا تو وہ برہنہ حالت میں تھا اس نے کوئی بھی کپڑا جسم پر نہیں پہنا ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جب ریسکیو ٹیم نے اس شخص کو دیوار کاٹ کر باہر نکالا تو وہ برہنہ حالت میں تھا اس نے کوئی بھی کپڑا جسم پر نہیں پہنا ہوا تھا۔

    • Share this:
      بعض اوقات کچھ ایسے واقعات ہوتے ہیں، جن کا کوئی تصور (Incredible Incident) بھی نہیں کر سکتا ۔ پرانے زمانے میں سزا کے طور پر دیوار کے اندر چنوائے جانے کے واقعات تو آپ نے سن رکھے ہوں گے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ کوئی زندہ رہتے ہوئے دیوار کے اندر پھنس (Man trapped inside walls) گیا ہو یہ عجیب ہے۔ نیویارک میں ایک شخص کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، وہ دیوار کے اندر بنی جگہ (Man Trapped Naked Inside Wall) پر جا کر 2 دن تک پھنسا رہا۔

      تھیئٹر کے عملے کو اندر سے کسی کی تھپتھپانے کی آواز سنائی دی۔ انہیں ایسا لگا کہ جیسے کوئی مدد کے لیے پکار رہا ہو۔ اس کے بعد انہوں نے فائر فائٹرز کو موقع پر مدد کے لیے بلایا۔ اس شخص کو وہاں سے دیوار کاٹ کر باہر نکالا گیا لیکن سب کے ذہنوں میں ایک ہی سوال چل رہا تھا کہ یہ شخص دیوار کے اندر کیسے پہنچ گیا؟

      فیس بک Facebook پر شیئر کیا گیا واقعہ
      بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جب ریسکیو ٹیم نے اس شخص کو دیوار کاٹ کر باہر نکالا تو وہ برہنہ حالت میں تھا اس نے کوئی بھی کپڑا جسم پر نہیں پہنا ہوا تھا۔ اس واقعے کو فیس بک Facebook پر شیئر کرتے ہوئے سیراکیوز ( Syracuse ) فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ کوئی نہیں جانتا کہ یہ شخص دیوار کے اندر کیسے پہنچا، یہ کسی کو نہیں معلوم۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص پہلے ہی لینڈ مارک تھیئٹر کے ارد گرد گھوم رہا تھا۔ Syracuse.com سے بات کرتے ہوئے، تھیٹر کے ڈائریکٹر مائیک انٹاگلیٹا ( Mike Intaglietta ) نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ شخص خود کو گرم رکھنے یا باتھ روم کا استعمال کرنے کے لیے اندر گھسا ہو۔

      یہ شخص 2 دن تک اندر پھنسا رہا۔
      فائر ڈیپارٹمنٹ (Fire Department) کے ڈپٹی چیف جان کین (John Cane) نے بتایا کہ یہ شخص 2 دن سے ایک چھوٹی سی جگہ میں پھنسا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کسی قسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے، اسی لیے اس پر کوئی الزام عائد نہیں کیا جا رہا۔ اس سے پہلے بھی جون میں ایک شخص کو بغیر کپڑوں کے سٹی سینٹر کے قریب بغیر کپڑوں کے سن باتھ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ لوگ اسے اس طرح دیکھ کر ڈر گئے تھے۔ ایک بار پھر اس قسم کے واقعے نے عوامی مقامات کی سکیورٹی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: