ہوم » نیوز » عالمی منظر

بوائے فرینڈ نے گرل فرینڈ کے لئےکیا کچھ ایسا، لڑکی نے دیکھا تو رہ گئی حیران

ترنگ کی تصویر ویتنامی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی تھی۔ اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں کو یہ پسند ۂئی ہے وہیں کئی ایسے بھی ہیں جو ایسا کرنے پر ترونگ کا مذاق بنا رہے ہیں۔

  • Share this:

محبت ایک ایسا احساس ہے جس میں لوگ اپنے ساتھی کی خوشی کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کچھ محبت کرنے والے اپنی بیوی یا گرل فرینڈ کو خوش کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ ویتنام کے ایک نوجوان نے ایسا کچھ کیا جس کا کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ ویتنام کے 22 سالہ ترونگ وان لیم نے اپنی گرل فرینڈ کیلئے پیار کا اظہار کرتے ہوئے اس کا پوٹریٹ (تصویر) ہی اپنی پیٹھ پر گدوالی۔

پوٹریٹ یعنی تصویر کو پیٹھ پر بنوانے میں  24 گھنٹے لگے اور تین الگ۔الگ سیشن میں ٹیٹو تیار ہوا۔ سب سے پہلے  ترونگ نے پچھلے سال نومبر میں آٹھ گھنٹے لگاکر پوٹریٹ بنوایا۔  پھر دوسرے اور تیسرے سیشن میں سات اور نو گھنٹے لگے  جس کے بعد اس کی پیٹھ پر گرل فرینڈ لوونگ کھا تران کی تصویر کا ٹیٹو تیارہوا۔ جیسے ہی لوونگ نےترونگ کی پیٹھ پر اپنی تصویر کا ٹیٹو دیکھا وہ حیران رہ گئی۔

اسے امید نہیں تھی کہ تروونگ پوری پیٹھ پر اس کی تصویر بنوالے گا۔ ویسے اس سے پہلے بھی ترونگ نے اپنی چھاتی پر لونگ کا نام اور پیدائش کی تاریخ گدوا رکھی ہے۔ ترونگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی معشوقہ سے بیحدپیار کرتے ہیں اور اس وجہ سے انہوں نے پیٹھ پر اس کاپوٹریٹ بنوایا ہے۔

ترنگ کی تصویر ویتنامی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی تھی۔ اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں کو یہ پسند ۂئی ہے وہیں کئی ایسے بھی ہیں جو ایسا کرنے پر ترونگ کا مذاق بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ترونگ کی معشوقہ اس سے بریک اپ کر لے گی وہ اس ٹیٹو پر کافی پچھتائے گا کیونکہ یہ مستقل کیلئے ہے۔ حالانکہ ترونگ کہتا ہےکہ مھے اس ٹیٹو کو بنوانے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہوگا۔ وہیں گرل فرینڈ لوونگ نے کہا کہ وہ ترونگ سے بہت پیار کرتی ہیں اوران کاساتھ نہیں چھوڑیں گی۔

First published: Mar 24, 2020 05:51 PM IST