Shocking : بیوی کو بھٹی میں بھون کر کھا گیا شخص ، جب کھلا راز تو سبھی کے اڑ گئے ہوش!
59 سال کے مورو (Mauro Sampietri) کو اپنی بیوی کلاڈیٹے ( Claudete Sampietri) سے کوئی پریشانی نہیں تھی ۔ دونوں نے طویل عرصہ تک ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، لیکن جب مورو کی زندگی میں کوئی اور آگئی تو اس کو اپنی بیوی سے پریشانی ہونے لگی ۔
59 سال کے مورو (Mauro Sampietri) کو اپنی بیوی کلاڈیٹے ( Claudete Sampietri) سے کوئی پریشانی نہیں تھی ۔ دونوں نے طویل عرصہ تک ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، لیکن جب مورو کی زندگی میں کوئی اور آگئی تو اس کو اپنی بیوی سے پریشانی ہونے لگی ۔
بیوی کے ہاتھوں بنے کھانے کا مزہ چکھتے تو کئی لوگوں کو سنا اور دیکھا ہوگا ، مگر ایک شخص ایسا بھی ہے جو اپنی بیوی کو ہی کھا گیا ۔ سننے میں تھوڑا عجیب ہے ، مگر یہی سچ ہے ۔ ایک شخص اپنی بیوی کو بھٹی میں پکاکر کھا گیا ۔ وہ کسی اور خاتون کے عشق میں پڑ گیا تھا اور اب اسی سے شادی کرنا چاہتا تھا ، لیکن راستے میں بیوی روڑا بن رہی تھی ، لہذا وہ اپنی بیوی کو کھا کر پچا گیا اور دوسری شادی کرلی ۔
پہلے قتل ، پھر جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے جسم کے اعضا کو بھٹی میں پکایا اور پلیٹ میں سجاکر تسلی سے بیوی کے گوشت کا مزہ چکھا ۔ اتنا سب کچھ اس نے اس لئے کیا تاکہ پولیس کو اس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملے اور وہ اپنی نئی بیوی کے ساتھ خوشی خوشی رہ سکے ۔ دل دہلا دینے والی یہ واردات برازیل (Brazil) کی ہے ، جہاں مورو نام کے شخص نے اس خوفناک جرم کو انجام دیا ۔ 59 سال کے مورو (Mauro Sampietri) کو اپنی بیوی کلاڈیٹے ( Claudete Sampietri) سے کوئی پریشانی نہیں تھی ۔ دونوں نے طویل عرصہ تک ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، لیکن جب مورو کی زندگی میں کوئی اور آگئی تو اس کو اپنی بیوی سے پریشانی ہونے لگی ۔ وہ دوسری خاتون سے شادی کرنے کیلئے بے چین ہوگیا ، مگر پہلی بیوی کے رہتے ہوئے ایسا نہیں کر پارہا تھا ۔ وہ اس کے راستے کا روڑا تھا ، لہذا اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ حالانکہ بیوی کے لاپتہ ہونے پر اس کی تلاش کی گئی اور اس کے گھر کے پاس ہی اس کے کچھ باقیات مل گئے ، جس کے بعد پولیس نے مورو کو گرفتار کرلیا ۔
علامتی تصویر ۔
یہ واردات جنوری 2017 کو انجام دی گئی تھی ۔ مورو پولیس کو چکمہ دے کر جیل سے فرار ہوگیا تھا ۔ دراصل اس کو 21 سال جیل کی سزا سنا دی گئی تھی ، مگر اس کو تو دوسری شادی بھی کرنی تھی ، اس لئے وہ جیل سے فرار ہوگیا اور دوسری شادی کرلی ۔ تقریبا پانچ سال بعد اب برازیلیائی ریاست ماٹو گریسو ڈو سولو کے کورومبا (Corumba in the west-central Brazilian state of Mato Grosso do Sul) میں وہ دوبارہ پولیس کی گرفت میں آیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔