ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایک سال سے کورونا پازیٹیو ہے یہ شخص ، وائرس نے بناکر رکھ دی ایسی حالت ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

کورونا وائرس (CoronaVirus) لوگوں کو کافی کمزور بنا دیتا ہے ۔ کچھ ہی ہفتوں میں لوگ کمزور ہوجاتے ہیں ۔ ایسے میں ذرا اس انسان کے بارے میں سوچئے ، جو گزستہ ایک سال سے کورونا سے جنگ لڑ رہا ہے ۔

  • Share this:
ایک سال سے کورونا پازیٹیو ہے یہ شخص ، وائرس نے بناکر رکھ دی ایسی حالت ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ
ایک سال سے کورونا پازیٹیو ہے یہ شخص ، وائرس نے بناکر رکھ دی ایسی حالت ۔ تصویر : فیس بک ۔

سال 2020 کی شروعات سے پہلے ہی کورونا وائرس نے لوگوں کی زندگی میں تباہی مچادی تھی ۔ اس وائرس نے ابھی تک دنیا میں کہرام مچا رکھا ہے ۔ اس کی زد میں آنے والے شخص کی امیونٹی کافی کم ہوجاتی ہے اور مریض کافی کمزور ہوجاتا ہے ۔ کچھ ہی دنوں میں وائرس لوگوں کو موت کے منہ تک پہنچا دیتا ہے ۔ ایسے میں اگر کوئی شخص گزشتہ ایک سال سے اس وائرس کی زد میں ہے ، تو اس کی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ یوکے کے لیڈس میں رہنے والے 49 سال کے جیسن کیلک گزشتہ ایک سال سے کورونا پازیٹیو ہیں ۔ ان کا علاج گزشتہ سال اپریل سے ہی آکسیجن میں چل رہا ہے ۔ دوائیوں اور دیکھ ریکھ کے باجوود جیسن ابھی تک کورونا متاثر ہیں ۔ ان کی بیوی نے اپنے شوہر کے سال بھر کی جنگ کی تصویر لوگوں کے ساتھ شیئر کرکے ان کی حالت دنیا کو دکھائی ہے ۔


پرائمری اسکول میں آئی ٹی ٹیچر رہے جیسن کو گزشتہ سال اپریل کے  مہینے میں لیڈس کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ ان کے سینے میں انفیکشن تھا ۔ ایڈمٹ ہونے کے 48 گھنٹے میں ہی انہیں وینٹی لیٹر پر لٹا دیا گیا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی اب تک وہ اسپتال میں ہی داخل ہیں ۔ داخل ہونے کے بعد پتہ چلا تھا کہ جیسن کووڈ پازیٹیو ہیں ۔


گزشتہ ایک سال سے اسپتال میں بھرتی جیسن کو لیڈس اسپتال میں یوکے کا سب سے طویل کورونا مریض اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایک سال میں جیسن کی حالت کافی خراب ہوچکی ہے ۔ کچھ بھی کھاتے ہی جیسن کو قئے ہونے لگتی ہے ۔ وائرس نے ان کا پیٹ سڑا دیا ہے ۔ یوکے میں ایسے کئی مریض ہیں جنہوں نے اس وائرس سے گزشتہ کئی مہینوں کو جنگ لڑی ہے ۔




جیسن کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرس نے بتایا کہ اس کی کڈنی اور لنگس پوری طرح خراب ہوچکے ہیں ۔ یہاں تک کہ کھانا کھاتے ہی اس کو قئے ہونے لگتی ہے ۔ جیسن انتہائی کمزور ہوچکا ہے ۔ جیسن کے اہل خانہ اس سے ویڈیو کال کے ذریعہ جڑے رہتے ہیں ۔ سبھی کو تعجب ہے کہ جیسن اس حالت میں ابھی تک زندہ ہے ، لیکن جیسن کے گھر والوں کو امید ہے کہ جلد ہی وہ ٹھیک ہوکر گھر لوٹ آئیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 30, 2021 04:50 PM IST